ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 29.10.2014

ترک ذرائع ابلاغ

173861
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 29.10.2014

روزنامہ صباح نے "قیام جمہوریہ کی 91 ویں سالگرہ مبارک ہو" کے زیر عنوان اپنی خبر میں 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کا ذکر کیا ہے۔ اس دن کی اہمیت و افادیت کی جانب اشارہ کرنے والے اخبار نے وضاحت کی ہے کہ نو برسوں بعد جمہوریہ ترکی ایک سو سال کا ہو جائیگا۔
روزنامہ حریت نے یوم جمہوریہ کے حوالے سے اپنی خبر میں یونان کے سیلانک شہر میں واقع اتاترک ہاؤس کو جمہوریہ ترکی کی وزارتِ ثقافت و سیاحت کی طرف سے ترکی کے مختلف عجائب گھروں سے یکجا کردہ اتاترک کی تقریباً 50 عدد نجی اشیاء کے ساتھ کثرت دی ہے۔ اخبار کے مطابق اس عجائب گھر کی تجدید کے بعد آج سے اس کا دوبارہ افتتاح کیا جائیگا۔ اس میوزیم میں رکھی گئی نئی نوادرات میں عظیم قائد مصطفی کمال اتاترک کی والدہ محترمہ زبیدہ خانم کا سیلیکون سے تیار کردہ مجسمہ بھی شامل ہے۔
روزنامہ ینی شفق میں "برلن میں سربراہی اجلاس برائے مہاجرین" کے زیر ِ عنوان خبر میں اطلاع دی گئی ہے کہ جرمنی نے شام کے ہمسائیہ ممالک میں موجود شامی پناہ گزینوں کے مستقبل پر غور کی جانے والی بین الاقوامی کانفرس کی میزبانی کی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ "خطے میں استحکام کے قیام میں تعاون اور شامی پناہ گزینوں کی صورتحال " کے عنوان کے تحت منعقد ہ کانفرس میں ترکی کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ ناجی کورو نے کی۔ کانفرس میں 32 لاکھ شامی مہاجرین کے لیے امدادی کاروائیوں میں باہمی تعاون کے معاملات پر غور خوض کیا گیا۔
روزنامہ آکشام نے "ترکی کے ساتھ سلسلہ مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جانا باعثِ مسرت ہے" عنوان کے تحت یورپی پارلیمنٹ اور ترکی ۔ یورپی یونین مخلوط پارلیمانی کمیشن کابینہ چیف جونیل فینول کے اعلانات کو اپنی خبر کا موضوع بنایا ہے۔ اخبار کے مطابق فینول کا کہنا ہے کہ میں ترکی کے ساتھ سلسلہ مذاکرات کے جانبر ہونے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ فینول نے یورپ کے ایک عیسائی کلب ہونے کی سوچ اس کے سیکولر اصولوں سے باز آنے کا مفہوم پیدا کرے گی، جس سے انتہائی خطرناک نتائج پیدا ہوں گے۔
روزنامہ سٹار نے اقتصادیات سے متعلق اپنے صفحے پر " 3 بینکوں کا منافع 779 ملین لیرے" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک بینکوں کی طرف سے سال کے پہلے نو ماہ کے گوشواروں کے اعلان کا عمل جاری ہے۔ کل تین بینکوں نے سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور پر 779 ملین لیرے کا منافع کمانے کا اعلان کیا ہے۔
روزنامہ ملیت "زیر ِ آبنا سے گاڑیوں کی آمدورفت" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی کےو زیر لطفی ایلوان کا کہنا ہے کہ آبنائے استنبول کے نیچے سے گاڑیوں کی آمدورفت کا موقع فراہم کرنے والے یوریشیا ٹنل کو سن 2016 کے آخیر تک پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیر سمندر 5٫4 کلو میٹر راستے کا 1٫27 کلو میٹر کا حصہ مکمل ہو گیا ہے ۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ خطہ یورپ اور ایشیا کو ریلوے لائن کے ذریعے ملانے والی مارمارائے میٹرو کی خدمات کو آج پورا ایک سال بیت چکا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں