ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔10۔27

172581
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔10۔27

روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ ترکی نے دہشت گردی اور ہجرت کے خطرے کے پیش نظر سرحد پر سلامتی لائن تشکیل دینے کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔امریکہ کی زیر قیادت تشکیل دی جانے والی اتحادی قوتوں کو رضا مند کرنے کے لیے ترکی اور امریکہ کے درمیان سلسلہ مذاکرات میں دوبارہ تیزی پیدا ہو گئی ہے ۔ترکی نے موسم سرما کی آمد کیوجہ سے فوری طور پر تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اگر امریکہ نے مثبت جواب نہ دیا تو ترکی اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے یکطرفہ طور پر سلامتی کا علاقہ
تشکیل دے گا ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ ترکی نے امریکہ کو کوبانی کی امداد پر رضا مند کر لیا ہے اور امریکہ کو اسلحے کو دہشت گر دتنظیم پی واے ڈی کے بجائے پشمرگوں یا پھر آزاد شامی فوج کو دینے کا پیغام دیا ہے کیونکہ پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم پی کے کے کا ایک حصہ ہے اور وہ ان ہتھیاروں کو ترکی کیخلاف استعمال کر سکتی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی کو جو چار سال سے بلیک منی لانڈرنگ کی لسٹ میں شامل
تھا سے خارج کرتے ہوئے وائٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اب ترکی کوبین الاقوامی فنڈ میں شامل ہونے میں آسانی ہو گی اور وہ بینکوں کیساتھ مزید رقابت کرنے کے قابل ہو جائے گا ۔عظیم سرمایہ کاری کے دروازے ترکی کے لیےکھل جائیں گے اور اس سے ترکی کے کریڈٹ ریٹنگ پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی غیر منقولہ سیکٹر میں یورپی یونین سے بڑھ کر تیزی کیساتھ ترقی کر رہا ہے ۔عالمی غیر منقولہ مشاورتی کمپنی ای آر اے کے یورپ کے امور کے سربراہ گاگنون نے کہا ہے کہ ترکی کا غیر منقولہ سیکٹر حالیہ چند برسوں سےتیزی کیساتھ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ اب وہ یورپ سے بھی آگے نکل گیا ہے ۔ترکی نے امسال پہلے سات ماہ میں غیر ملکیوں کو املاک کی فروخت سے 2٫4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے ۔
روزنامہ صباح نے " بحیرہ اسود کے جنگلات صدا بہار" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کاعلاقہ بحیرہ اسود موسم خزاں میں بھی اپنی قدرتی خوبصورتی کیوجہ سے سیاحوں کی گہری دلچسپی کا حامل ہے ۔کوہ ہائے کرے کے قومی پارک کی جدے، از دا وائے اور پنار بشے تحصیلوں تک پھیلے ہوئے جنگلات کی خوبصورتی کو دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے ۔ان جنگلات میں انواع و اقسام کے جنگلی جانور بھی موجود ہیں ۔کاستامونو کا علاقہ شہروں کے شور شوابے سے بچنے کے لیے استراحت کے خواہشمند انسانوں کے لیے انتہائی پر کشش شہروں میں سے ایک ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں