ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.10.2014

ترک ذرائع ابلاغ

171580
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.10.2014

***سامعین کرام روزنامہ ینی شفق نے " ڈی ایٹ کو مبصر کی حیثیت حاصل" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آٹھ ترقی پذیر ممالک جنہیں ڈی ایٹ ممالک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کو اقوام متحدہ کی جانب سے مبصر حیثیت دے دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماہ دسمبر میں ترکی میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں سن 2014 کے بعد کے سمجھوتوں اور منصوبوں سے متعلق ایکشن پلان کی منظوری دے دی جائے گی۔ اخبار کے مطابق ترکی کی کوششوں سے سن 1997 میں قائم ہونے والے ڈی ایٹ تنظیم جس کے ترکی، پاکستان، نائیجریا، ملائیشیا ، ایران ، انڈونیشیا، مصر اور بنگلہ دیش رکن ہیں کا سیکریٹریٹ استنبول میں قائم ہے۔

***روزنامہ صباح نے " ایبولا سے چار ہزار 922 افراد ہلاک" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صحت کی عالمی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 8 ممالک جو کہ ایبولا کی لپیٹ میں ہیں میں ایبولا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 10 ہزار 141 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار 922 ہے۔ اخبار کے مطابق ایبولا وائرس نے سب سے زیادہ مغربی افریقی ممالک لائبریا، سرا الیون اور گنی ہیں جبکہ ان ممالک کے علاوہ بھی 27 مختلف ممالک میں ایبولا وائرس کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔

***روزنامہ سٹار نے " غیر ملکی افراد علاج کے لیے ترکی آر ہے ہیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں بڑی تعداد میں غیر ملکی افراد علاج و معالجے کی غرض سے تشریف لا رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق ہر سال ترکی علاج و معالجے کی غرض سے تشریف لانے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تعداد سالانہ تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

***روزنامہ وطن کے اقتصادی صفحے میں شائع ہونے والی خبر کی سرخی ہے " کپڑے کے بڑے بڑے تاجر ترکی تشریف لا رہے ہیں " ۔ اس خبر کے مطابق عالمی ٹریڈ مارک رکھنے والی اور فیشن کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے والی فرموں کا ایک اجلاس 29 تا 31 اکتوبر استنبول میں منعقد ہو گا۔ اخبار کے مطابق اس اجلاس اور فیسٹویل میں دنیا کے شہرت یافتہ سٹار بھی ترکی تشریف لا رہے ہیں ۔ اخبار کے مطابق ترکی اور خاص طور پر استنبول اس وقت فیشن کی دنیا کے مرکز کا روپ اختیار کیے ہوئے ہے اور دنیا استنبول کو فیشن کے لحاظ سے ترجیح دینے لگی ہے۔

***روزنامہ اقشام نے " ترکی ڈراموں کی ایکسپورٹ میں متحدہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے ڈراموں کی ایکسپورٹ سے دو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے اور آمدنی کے لحاظ سے ترکی متحدہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی سن 2023 تک دو بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کر چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں