ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.10.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.10.14

170569
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.10.14

روزنامہ صباح کے مطابق، وزارت سیاحت و ثقافت نے خبر دی ہے کہ 1001 گرجا گھر اور چالیس گمنام شہر نامی آنی کے تاریخی شہر کو یونیسکو نے اپنی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلیک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اناطولیہ کی تمام ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنے کے عزم کا ارادہ رکھتی ہے۔
روزنامہ خبر ترک لکھتاہے کہ وزیر مواصلات و جہاز رانی و خبر رسانی لطفی الوان نے بتایا ہے کہ ترکی اب عراق کو ٹرین کی بوگیاں برآمد کرے گی جس کے سلسلے میں اس ماہ کے اواخر تک عراق کو چھ عدد بوگیاں ن فراہم کی جائیں گی ۔
روزنامہ ملیت نے خبر دی ہے کہ خریداری کے مراکز کی ترک فیڈریشن کے صدر وہاب کوچک نے بتایا ہے کہ اس سال عرب اور آذری سیاحوں کے علاوہ جنوبی کوریائی سیاحوں نے بھی ترکی میں خریداری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
روزنامہ اسٹار لکھتاہےکہ سالِ رواں کے نو مہینوں میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 6٫11 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ترکی کے ہمسایہ ممالک کی ابتر صورت حال کے بر عکس سیاحوں کی ترکی آمد میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے ۔
روزنامہ اکشام کے مطابق بحیرہ مارمرہ میں ڈالفن مچھلیوں پر تحقیق کرنے والی سائنس دان علی مراد قلیچ ،جمال گونجو اولو اور ہانز ہیگ ڈورن نے گبزہ دیلیس قلیسی کے قریب ڈالفن مچھلیوں کی باقیات دریافت کی ہیں جو کہ تقریباً 340 ملین سال پرانی ہیں اور جن کا قد 16 میٹر طویل ہے ۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں