ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔10۔23

167627
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  14 ۔10۔23


روزنامہ صباح نے " ترکی کیساتھ تعاون کو بڑھایا جائے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دیوار برلن کو گرانے کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر جرمنی کا دورہ کرنے والے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹائن مائیر نے کہا کہ شام اور عراق میں جاری جنگ میں حصہ لینے کی غرض سے ان ممالک کو جانے والے یورپی باشندوں کی روک تھام کے لیے امریکہ اور جرمنی اور جرمنی اور ترکی کی سلامتی قوتوں کے مابین مزید گہرا تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی پناہ لینے والے مہاجرین کو عارضی طور پر شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں گے ۔اس طرح یہ پناہ گزین تعلیم ،صحت اور سماجی امداد سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں گے ۔اس کارڈ کی فراہمی کے بعد انھیں ترکی میں رہائش اختیار کرنے کا حق مل جائے گا ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ ڈنمارک میں روج ٹی وی کے نام پر جمع کیے جانے والے چندے کو دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو بھیجنے والے دس ملزمین کو عدالت نے رہا کر دیا گیا ہے ۔ان افراد نے روج ٹی وی کے نام پر 140 میلین کرون جمع کیے تھے جسے انھوں نے پی کے کے کو بھیج دیا تھا ۔ دہشت گرد تنظیم کی مالی امداد کرنے کیوجہ سے ان پر مقدمہ چلایا گیا تحا لیکن عدالت نے انھیں بری کر دیا ہے۔ اٹارنی کے اعلان کیمطابق اگر دو ہفتوں کے اندر اندر اعتراض نہ کیا گیا تو یہ فیصلہ قطعی حیثیت اختیار کر لے گا اور اگر اعتراض درج کروایا گیا تو پھر اس مقدمے کو عدالت عظمی میں پیش کیا جائے گا ۔
روزنامہ سٹار نے سائینس ،صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی نے مقامی گاڑی کی تیاری کےلیے سنجیدگی کیساتھ کوششوں کا اغاز کر دیا ہے ۔انھوں نے جرمنی کے شہر فرانکفرٹ میں منعقدہ ترک جرمن انوویشن سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک اٹو موبائیل کی تیاری کا موقع ملا ہے اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کا عبوری دور پایا جاتا ہے ۔ترکی انشااللہ الیکٹرک آٹوموبائیل میں ایک ٹریڈ مارک کی حیثیت حاصل کر لے گا ۔
روزنامہ اکشام نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد اب استنبول میں دنیا کا تیسرا بڑا فلمی پلیٹ فارم مڈ وڈ قائم کیا جا رہا ہے ۔ فلمی کمپنی جس کے حصہ داروں میں جان کلاوڈ وان ڈیمے بھی شامل ہیں باکس آفس ریکارڈ توڑ دینے والی فلموں کو استنبول کے بیوک چشمےکے مڈ وڈ نامی پلیٹ فارم پر تیار کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں