ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔ 10 ۔22

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔ 10 ۔22

166860
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں   14 ۔ 10 ۔22


روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی نے اپنی سرزمین سے پشمرگوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے امریکہ کو جو تین شرائط پیش کی تھیں انھیں قبول کر لیا گیا ہے ۔ان شرائط کا تعلق کوبانی میں قائم کی جانے والی دفاعی قوتوں کو دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور پی وائے ڈی کے کنٹرول میں نہ دینے ، شامی کردوں کی قومی مجلس کے فیصلے کی رو سے تمام کردی گروپوں پر مشتمل ایک سلامتی قوت تشکیل دینے ، دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کے ڈیموکریٹک آزادی کے مطالبےپر عمل درآمد کرنے کی اجازت نہ دینے اور داعش کے خاتمے کے بعد شام میں قائم کی جانے والی جمہوری حکومت میں تمام طبقوں کے فیصلوں کا احترام کرنے سے ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے" تینوں ایٹمی پاور اسٹیشنوں کو ملکی وسائل سے تیار کیا جائے گا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں وزیر اعظم احمد داود اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نےوزارت توانائی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی ضرورت کو ضمانت میں لینے کے لیے ایٹمی توانائی لازمی ہے۔ہم نے تیسرے پاور اسٹیشن کو 2018 سے لیکر 2019 تک ملکی امکانات سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔
روزنامہ سٹار کیمطابق عالمی بینک کے ترکی کے ڈائریکٹر مارٹن رائزر نے ترکی کے پراستحکام فائیننس اور تجارتی سیکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اپنی برتری کا برملا اظہار کرناچاہئیے ۔تین سال سے ترکی کے ڈائریکٹر کے فرائض انجام دینے والے مارتن رائزر نے کہا کہ ترکی کو علاقے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اہم فوائد حاصل ہیں ۔ترکی کی بعض خصوصیات نے اسے طاقتور اور جاذب نظر ملک بنا دیا ہے ۔ان خصوصیات میں نوجوان نفوس اور تیز رفتار ترقی کے امکانات سر فہرست ہیں ۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ استنبول فاکلٹی آف لاء کے زیر اہتمام امسال چوتھی بار منعقدہ بین الاقوامی جرائم اور سزاوں کی فلم فیسٹیویل کا بنیادی مرکزی خیال "ہر کسی کے لیے عدل و انصاف" اور موضوع ہجرت ہے ۔اس فیسٹیویل کا مقصد عوام کی توجہ مہاجرین کے مسائل کیطرف دلانا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں