ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.10.2014

ترک ذرائع ابلاغ

150947
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.10.2014

روزنامہ حریت "انقرہ کا فیصلہ:ہم داخل نہیں ہوں گے"کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ ترک حکومت شامی سر زمین پر "حفاظتی علاقے" اور "پرواز کے ممنوعہ علاقے" کا اعلان کیے بغیر ترک قومی اسمبلی میں منظور کردہ اجازت نامے کو استعمال کرنے کی سوچ نہیں رکھتی۔ ترکی، کوبانی اور کوبانی کی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا اہل ہے۔"
روزنامہ ینی شفق نے "فرنٹ لائن میں میزائل پیڈ"کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ کوبانی کے مشرق اور جنوب مشرق میں واقع سڑیٹیجک پہاڑی چوٹیوں پر پرچم گاڑنے والی دولتِ اسلامیہ تنظیم اور کردی گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آنے پر ترک مسلح افواج نے شامی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں میزائل پیڈز نصب کر دیے ہیں۔گرد و نواح کے علاقے میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے والی جنڈارمیری فورسسز کسی کو علاقے کے گاؤں کے قریب آنے کی اجازت نہیں دے رہیں۔
روزنامہ آکشام "قبرص مذاکرات میں بحران" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس اناستاسیادس نے قدرتی گیس کی تلاش کیے جانے والے سمندری علاقے کو ترکی کی طرف سے جنگی بیڑے روانہ کرنے پر سلسلہ مذاکرات سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ایوانِ صدارت کے پریس بیورو نے اس پیش رفت کے جواب میں اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ "ترک فریق کے طور پر ہم مسئلہ قبرص کو حقائق کی روشنی میں اور قبرص کی سالمیت کے حق میں ہونے کی شکل میں کس حل تک پہنچانے کے معاملے میں مخلص ہیں اور اس کے حصول کی خاطر اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں پر عزم ہیں۔
روزنامہ حریت "نئی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ترکی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی میں کاروباری طبقے کی تعداد میں اضافے کی خاطر کاروائیوں کا آغاز کرنے والے ترک ٹیلی کوم نے اس حوالے سے ابتک 21 مختلف منصوبوں میں تعاون قائم کیا ہے۔ اس شعبے میں ترکی کے لیے منافع بخش کام کرنے کو بیان کرنے والے ترک ٹیلی کوم کے سڑٹیجی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ادارے کے چیئرمین حقان دُرسون کا کہنا ہے کہ پائلٹ منصوبے کو جدت پسند تاجران کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے زیر مقصد بروئے کار لایا جائیگا۔
روزنامہ ملیت نے لکھا ہے کہ ضلع کوجا علی میں سر گرم عمل پولین فرم دنیا کی تین بڑی واٹر پارک فرموں میں شامل ہوئی ہے۔ سن 1976 میں قائم کردہ پولن فیکٹری بہاما سے لیکر ویت نام تک، امریکہ سے لیکر فرانس تک اور یوکیرین سے لیکر چین تک دنیا کے 90 ملکوں میں اپنے ٹریڈ مارک کے ساتھ واٹر پارکس کی تعمیرات میں حصہ لے رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں