ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -    28.09.2014

ترک ذرائع ابلاغ

142570
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -    28.09.2014

روزنامہ ینی شفق نے " علاقے کا ماڈل رول ملک، ترکی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نائب وزیراعظم یالچین آق دوان نے کہا ہے کہ علاقے میں خانہ جنگی ، فرقہ واریت، نسلی اور نظریاتی جھڑپوں کے خلاف اگرکسی ملک کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے تو وہ بلا شبہ ترکی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جو پیکیج پیش کیا گیا ہے وہ دراصل علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک اہم نسخے کی حیثیت رکھتا ہے۔آق دوان نے اپنے ان خیالات کا اظہار ترک آجروں اور تاجروں کی انجمن TÜSİAD کے زیر اہتمام ماردین میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران کیا۔

***روزنامہ ملیت نے " چین سے ترکی کو آزادانہ تجارت کی تجویز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں موجود وزیر خارجہ چاوش اولو نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔ اخبار کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتِ حال پر غور کیا گیا اور اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے ترکی اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے بارے میں سمجھوتہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔


***روزنامہ آقشام نے " ترکی چھٹے نمبر پر ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک نے کہا ہے کہ ترکی میں ٹورازم سیکٹر بڑے ڈسپلن سے اپنے فرائض ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ارد گرد سیاسی عدم استحکام کے موجود ہونے کے باوجود ترکی نے سیاحت کے شعبے میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2014 میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے ماہ اگست کے مقابلے میں سات فیصداضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سیاحت کرنے والے ممالک میں ترکی اس وقت چھٹے نمبر پر ہے اور ہمارا اگلا ہدف ترکی کو پانچویں بڑے ملک کی حیثیت دلوانا ہے۔

***روزنامہ صباح نے" مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی آئی20 پیرس میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ہنڈائی کے ازمیت کے کارخانے میں تیار کردہ اور پورے یورپ میں فروخت کرنے کے لیے تیار کردہ نئی گاڑی آئی 20 کو پیرس میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق پیرس فیسٹویل میں نمائش کے لیے پیش کردہ اس گاڑی کو چار اور پانچ دروازے والی گاری کے طور پر پیش کیا جائے گا اور اس گاڑی کے خصوصی انجن کے مختلف متبادل پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زائرین کی توجہ حاصل کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں