ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔9۔23

135538
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔9۔23


روزنامہ اکشام نے :" داعش کیخلاف غیر جانبدار علاقہ تشکیل دیا جائے " کےزیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر کی حیثیت سے پہلی بار امریکہ کا دورہ کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی سربراہان کو دہشت گردی کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے ۔ وہ آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے خصوصی مہمان کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔بعد میں وہ قومی ایکشن اور ہدف کی نشاندہی نامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔بعض سربراہان کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کے بعد صدر ایردوان صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کیطرف سے مہمان سربراہان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔
روزنامہ ملیت نے صحت و سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ علاج معالجے کی غرض سے ترکی آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً پانچ لاکھ س تک پہنچ گئی ہے ۔ان مریضوں سے ترکی کو اڑھائی لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے ۔ ترکی کا ہدف دو میلین غیر ملکیوں کو علاج کی غرض سے ترکی لاتے ہوئے 20 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرنا ہے ۔ترک سیاحتی ایجنسیوں کی یونین کی حالیہ رپورٹ کیمطابق 2013 میں ترکی آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد چار لاکھ اسی ہزار رہی ہے ان میں پلاسٹک سرجری کروانے والے بھی شامل ہیں ۔انکھوں کی بیماریوں ،اونوکالوجی اور کارڈیو واسکل کے مریض سر فہرست ہیں ۔
روزنامہ ریڈیکل لکھتا ہے کہ استنبول میں عنقریب ہی الیکٹرک بس کا سفر شروع ہو رہا ہے ۔استنبول الیکٹرک ٹرام وے اور ٹنل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل مومن قہوے جی نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم استنبول کے شہریوں کو الیکٹرک بس کے ذریعے سفر کی سہولتیں فراہم کریں گے ۔ہم 2019 تک 25 فیصد بسوں کو بجلی سے اور 30 فیصد کو سی این جیسے چلانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔
روزنامہ صباح نے شعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترگت اوزال یونیورسٹی کے پروفیسر اوندر سر گت نے ایک 68 سالہ خاتون کے پیٹ میں ایک سوراخ کرتے ہوئے ہائسٹر ریکٹومی،سالپن گیک ٹومی اور اوفوریکٹومی،برچ اور سکرو ۔کول پوپیسکی کا کامیاب اپریشن کیا ہے ۔ان کی اس کامیابی کو ارکائوز اف گائنا کو لو جی اوبسٹریکٹرکس نامی طبی جریدے میں جگہ دی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں