ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔9۔22

134483
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔9۔22


روزنامہ اکشام نے " مزید ایک لاکھ شامی مہاجرین کی ترکی آمد' کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شام کے شہر راکا میں داعش کیساتھ جھڑپوں کیوجہ سے علاقے سے فرار ہونےوالے شامی باشندے سورچ تحصیل سے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے محکمے کی طرف سے تشکیل دئیے جانے والے علاقے سے ترکی میں داخل ہو رہپے ہیں ۔ مہاجرین کے داخلے کے اندراج اور معائنے کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے والے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے محکمے کے سربراہ فوات اوکتائے نے کہا ہے کہ ہم مہاجرین کی مشکلات کودورکرنے کے لیے اپنی ٹیم کیساتھ دن رات بھر پور کوششیں کررہے ہیں ۔
روزنامہ ینی شفق نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یہ سال سیاحت کے شعبے کے لیے انتہائی با برکت سال رہا ہے ۔ترکی دنیا کے پہلے پانچ سیاحتی ممالک میں شامل ہونے کا ہدف رکھتا ہے۔ ماہ جولائی میں ترکی آنے والےسیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کےاسی دور کے مقابلے میں 13٫52 فیصد ا ضافہ ہوا ہے ۔ترکی کی سیاحتی ایجنسیوں کی یونین کےسربراہ بشاران الو سائے نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک ترکی آنے والوں سیاحوں کی تعداد 42 میلین رہے گی اور سیاحت کے شعبے سے 35 یا 36 ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی ۔
روزنامہ سٹار نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امسال لیموں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو اہے ۔ فی کلو لیموں کی قیمت 2٫29 لیرے سے بڑھ کر 7٫23 لیرے تک پہنچ گئی ہے ۔ ترکی کی بیرون ملک تجارت میں لیموں کو اہم مقام حاصل ہو گیا ہے۔ امسال ماہ جولائی تک 54 ممالک کو تقریباً 172 ہزار 261 ٹن لیموں کی برآمدات سے ہوئی ہے جس سے ترکی کو 115 میلین 82 ہزار 858 ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں