ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.09.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.09.14

130846
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.09.14

***رونامہ حرّیت "سکیورٹی سربراہی اجلاس میں داعش سے متعلق فلیش فیصلے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چانکایہ ریذیڈینسی میں صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت منعقدہ سکیورٹی سربراہی اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں اس پہلو کا جائزہ لیا گیا کہ امریکہ کے مجّوزہ کولیشن میں ترکی کس شکل میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کولیشن کے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں میں سے ایک علاقے میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدو جہد میں ترکی کی اتحادیوں کے ساتھ جاری پالیسی کو جاری رکھنے کے بارے میں تھا۔ اس دائرہ کار میں امریکہ سمیت کولیشن کی فورسز اور داعش کی مخالف صفوں میں جگہ پانے والے ہر ملک کے ساتھ خبروں کا تبادلہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


***روزنامہ آقشام "اسپین ترکی کو پیٹریاٹ میزائل بھیجے گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اسپین کے وزیر دفاع پیڈرو مورینیس نے کہا ہے کہ ہم نیٹوپروگرام کے دائرہ کار میں ہالینڈ کی جگہ لینے کے لئے ترکی کو پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور فوجی بھیجیں گے۔ مورینیس نے کہا کہ 4 سے 5 ستمبر کو ویلز میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں نیٹو کی ترکی سے متعلق کاروائیوں کا بھی پروگرام بنایا گیا اور پروگرام کے دائرہ کار میں اسپین 6 پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور 130 فوجی ترکی بھیجے گا۔


***روزنامہ صباح نے "سگریٹ کو ممنوع قرار دینے کی تاریخ واضح ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر صحت مہمت موذن اولو نے کہا ہے کہ کھلی جگہوں پر سگریٹ پینے کے ممانعت سے متعلق میمورنڈم نئے سال کے آغاز سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ موذن اولو نے کہا کہ پارکوں کے متعینہ گوشوں میں سگریٹ پینے کی جگہوں، ہسپتالوں اور عبادت کی جگہوں میں سگریٹ پینے کے لئے مخصوص مقامات اور عوامی جگہوں مثلاً ریسٹورنٹوں اور کیفےٹیریا میں سگریٹ پینے اور نہ پینے کی جگہوں کو مخصوص کرنے کے بارے میں قانون سے متعلق تیاریاں جاری ہیں۔


*** روزنامہ سٹار "پانچواں استنبول فنانس سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اجلاس کے اختتامی خطاب میں وزیر اقتصادیات مہمت شیمشیک نے کہا کہ ہمارے خیال میں افراط زر اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے اور اب ہم امید کرتے ہیں کہ ایک پُرعزم طرز عمل اختیار کر کے ہم افراط زر کو دوبارہ 5 سے 7 تک اور اس کے بعد درمیانی اور طویل مدت میں 5 فیصد سے نیچے گرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شیمشیک نے 2015 سے 2019 میں انتخابات نہ ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم اس دور میں بہت مضبوط اصلاحات کریں گے اور اس دور میں ترکی 2002 سے 2007 کے دور کی طرح 6 سے 7 فیصد اقتصادی بڑھوتی کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچ جائے گا۔


*** روزنامہ ریڈیکل "اس پیشے کا انتخاب کرنے والے بیروزگار نہیں رہیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کا سول ایوی ایشن سیکٹر حالیہ سالوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ سال 2013 کے آخر سے ایوی ایشن سیکٹر میں مسافروں کی تعداد 50 ملین اور فعال ائیر پورٹوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے۔ فضائی کمپنیوں کی تعداد اور معیار میں اضافے سے رقابت کی فضاء تشکیل پائی ہے ائیرپورٹوں کی فیزیکل شرائظ میں بہتری اور ان کی ساخت میں جدیدیت جیسے پہلووں نے سیکٹر کو تیزی عطا کی ہے۔ اس طرح ایوی ایشن سیکٹر، روزگار کی تلاش میں مصروف نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ روزگار کی تلاش کے سلسلے میں سب سے زیادہ رجوع ائیر ہوسٹس کے شعبے کی طرف کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں