ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔09۔02

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔09۔02

112026
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔09۔02

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔09۔02
روزنامہ" ینی شفق نے پہلا سرکاری دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا پہلا دورہ کرنے والے رجب طیب ایردوان جب شمالی قبرص پہنچے تو عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔یہاں پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے صدر کی حیثیت سے اپنے دوروں کا آغاز شمالی قبرص سے کیا ہے ۔میرا یہ دورہ ایک ماں اور بچے کے ملاپ جتنا معنی خیز اور اہمیت کا حامل ہے ۔ قبرص کو فراموش کرنا ہمارے لیے نا ممکن ہے ۔بیرون ملک اجلاسوں میں ہمارے ایجنڈے کا اہم ترین موضوع قبرص ہی ہے ۔
روزنامہ سٹار نے" شمالی قبرص کو پانی اور بجلی کی فراہمی کا مژدہ " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے قبرصی عوام کو دو ماہ کے اندر اندر زیر سمندر پائپ لائنیں بچھاتے ہوئے قبرص میں پانی اور بجلی لانے کی خوشخبری دی ۔انھوں نے کہا کہ ایک ضمانتی ملک کی حیثیت سے جس طرح ترکی اپنے فرائض کو انجام دے رہا ہے ہم یونان سے بھی اسی طرح اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔اگر یونان نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا تو مسئلہ قبرص کو قلیل مدت میں حل کیا جا سکے گا ۔
روزنامہ خبر ترک کیمطابق صدر رجب طیب ایردوان نے صدر درویش ایر اولو کیساتھ بالمشافہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
کے دوران ایک قبرصی یونانی صحافی کے مشنری اسکول کھولنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم یونان کو اپنے وعدوں کی پاسداری کی دعوت دیتے ہیں ۔مشنری اسکول کھولنا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یونان کو بھی ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ایتھنز میں شہید کی جانے والی ایک مسجد موجود ہے۔ ہم نے یونان سے اس مسجد کی مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن قارامانلس نے ابھی تک ہمیں کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔یونان مسجد کی مرمت کروائے ہم فوراً مشنری اسکول کھول دیں گے ۔
روزنامہ خبر ترک "اسرائیل فلسطین کی چار ہزار ایکڑاراضی کو ہڑپ کرئے گا " کے عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ اسرائیل نےدریائے اردن کے مغربی علاقے میں فلسطینیوں کی چار ہزار ایکڑآراضی کے سرکاری ملکیت ہونے کا اعلان کیا ہے ۔دریائے اردن کے مغربی علاقے کے اسرائیلی کارڈینیشن آفس کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ گوش ایٹزیون رہائشی علاقے کی حدود کے اندر واقع آراضی کو سرکاری اراضی قرار دیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ حماس کیطرف سے تین اسرائیلی یہودیوں کی یرغمالی کے واقعے کے بعدکیا گیا ہے ۔
روزنامہ ملیت 'برآمدات 105 ارب ڈالر " کی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی کی برآمد کنندگان مجلس کے سربراہ مہمت بیوک ایکشی کہا ہے کہ اگست 2014 کی برآمدات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ماہ اگست میں ہونے والی برآمدات 5٫2 فیصد اضافے کیساتھ 11 ارب 73 میلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔جنوری سے ماہ اگست تک برآمدات 5٫3 فیصد اضافے کیساتھ 104٫6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں ۔جن ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات ہوئی ہیں ان میں جرمنی ،امریکہ اور روس سر فہرست ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں