ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں14۔9۔1

ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں14۔9۔1

110607
ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں14۔9۔1


روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے وار اکیڈیمی کے 194 اورمیرین وار اکیڈیمی کے 114 لیفٹینٹس کے ڈپلومے اور فوجی پرچم کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو ڈپلومہ دیا ۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ وزیر اعظم احمد داود اولو نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے استنبول میں زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیا ۔انھوں نے ہیلی کاپٹر میں موجود استنبول بلدیہ کے چیرمین قادر توپ باش سے خاصکرتیسرے پل اور تیسرے ہوائی اڈے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
روزنامہ صباح نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انطالیہ آزاد علاقے سے امسال پہلے سات ماہ میں 15 عدد لگژری یاٹ سمندر میں اتارے گئے ہیں ۔انطالیہ آزاد علاقے کی انتظامی لیمٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل ذکی گرسیس نے اس موضو ع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں 50 میٹر طویل یاٹس کی تیاری کے کثیر تعداد میں آرڈرز موصول ہونے لگے ہیں ۔جنوری سے لیکر جولائی تک انطالیہ ازاد علاقے میں تیار ہونے والے 16یاٹس کو مالکین کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سال کے آخر تک سمندر میں اتارے جانے والے یاٹس کی تعداد 40 تک پہنچ جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں روس،بحرین، قطر ،امریکہ اور مغربی ممالک سےآرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔
روزنامہ حریت نے فن و ثقافت کے صفحے میں " بہترین فلم ڈرائی سمر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزارت سیاحت وثقافت نے ترک سینیما کی 100ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سو ترک فلموں میں سے بہترین فلم کو منتخب کیا گیا ۔رائے دہی کے دوران " ڈرائی ثمر"کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔اس فلم نے عالمی سطح پر پہلا ایوارڈحاصل کیا ہے ۔
روزنامہ ملیت نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ ٹرکش فٹبال فیڈریشن اور وزارت تعلیم کے تعاون سے استنبول میں میرال۔جلال اراس سپورٹ ہائی اسکول کی تعمیر کے پروٹوکول پر دستخط کر دئیے گئے ہیں ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نبی عاوجی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مثال تشکیل دے گا ۔ ٹرکش فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یلدرم دیمر اورین نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ترکی کا جدید ترین فٹبال ہائی اسکول تعمیر کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں