ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.08.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.08.14

101791
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.08.14

***روزنامہ حریت"حقیقت یہ ہے کہ جرمنی بہت پہلے سے ترکی کی فون ٹیپننگ کر رہا تھا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ جرمنی کی خفیہ ایجنسی ترکی کی فون ٹیپنگ 2009 سے نہیں 1976 سے کر رہی ہے۔ جرمنی کے ہفتہ وار جریدے فوکس نے دعوی کیا ہے کہ جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی BND سن 1976 سے ترکی کی فون ٹیپنگ کر رہی ہے۔ جریدے کے مطابق ایجنسی نے اس دور کے چانسلر ہیلموٹ شمتھ کی ہدایات پر ترکی کی فون ٹیپنگ شروع کی تاہم موجودہ فون ٹیپنگ اسمبلی کمیشن کے فیصلے سے کی جا رہی ہے اور منظوری دینے والا یہ کمیشن وزارت اعظمٰی ، وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت اقتصادیات کے ماہرین پر مشتمل ہے۔


***روزنامہ ملّیت " وراثت میں ملنے والے گھر کی صفائی کے دوران زیر زمین چار منزلہ شہر دریافت کر لیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع کیسری میں کنبے کی طرف سے وراثت میں ملنے والے گھر کی صفائی کے دوران 50 سالہ مصطفی بوز دیمیر نے گھر کے نیچے چار منزلوں تک پھیلا ہوا زیر زمین شہر دریافت کیا۔بوز دیمیر نے 80 ہزار یورو خرچ کر کے 100 ٹرک سے زائد مٹی نکال کر زیر زمین شہر کو صاف کیا۔ صفائی کے دوران متعدد آثار بھی مل رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر انسانی ہڈیاں ہیں۔ ایرجئیس یونیورسٹی سے ایک ٹیم ان ہڈیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔


***روزنامہ ینی شفق " امریکی پولیس کا ترک صحافی پر تشدد رپورٹ میں شامل ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فرگوسن میں امریکی پولیس کی طرف سے موت کی دھمکی دے کر اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر شاش ماز کو حراست میں لینے کے دوران کیا گیا تشدد طبی رپورٹ میں دستاویزی شکل اختیار کر گیاہے۔ شاش ماز کا علاج جاری ہے اور ضروری تشخیص کے لئے طبی ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔


***روزنامہ اسٹار " ترک فوج کی عظیم کامیابی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی سطح پر سرفہرست کاروباری ٹیکنالوجی کے جرائد میں سے بزنس انسائڈر کے ماہرین نے دنیا کی مضبوط ترین 35 فوجوں کی فہرست تیار کی ہے ۔ فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے اور جرمنی کے فوراً بعد ترکی 8 ویں نمبر پر ہے۔ بہترین فوج میں پہلے دس نمبروں میں سے ایک ہونے کے باوجود ترکی کا کم ترین فوجی بجٹ والے ممالک میں سے ایک ہونا بھی مرکز توجہ بن رہا ہے۔


***روزنامہ وطن" 2 ملین افراد ترکی کی طرف عازمِ سفر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 26 اگست کو منگل کے روز ہونے والی بینک کی چھٹی کی وجہ سے کئی ملین لوگ جمعے کی شام کو سفر پر نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ برطانوی پریس کے مطابق ماہِ اگست کے آخری منگل کے دن ہونے والی چھٹی کی وجہ سے 2 ملین افراد کے ترکی، یونان اور اسپین کا رُخ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں