ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.08.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.08.14

100615
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.08.14

***روزنامہ صباح"فون ٹیپنگ شروڈر کے ساتھ شروع ہوئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دعوے کے مطابق جرمنی میں 1998 سے 2005 کے سالوں میں گرینز پارٹی اور جرمن سوشل ڈیموکریٹ پارٹی SPD کی اتحادی حکومت کے حکم پر ترکی کووفاقی خفیہ خبر رساں ایجنسی کی ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا کہ جن کے بارے میں خفیہ کاروائیاں کی جانی تھیں۔ SPD اور سابقہ چانسلر گرےہارڈ شروڈر نے گرینز پارٹی کے ساتھ 1998 میں اتحادی حکومت قائم کی اور وہ سات سال تک اقتدار میں رہے۔جبکہ وزیر خارجہ سٹین مئیر اس دور میں خفیہ خبر رساں ایجنسی کے امور کے ذمہ دار وزیر تھے۔


*** روزنامہ ملّیت "استنبول میں آفسوں کے کرائے اپنے عروج پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول بھر میں A کلاس دفتروں کے کرائے میں 1.40 فیصد اور B کلاس کے دفتروں کے کرائے میں 3.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ A کلاس دفتروں کے مربع میٹر کے مطابق 43.45 ڈالر کرائے کے ساتھ ایسن تیپے مہنگے دفتروں کے موضوع میں سرفہرست علاقہ ہے۔


***روزنامہ وطن نے اپنی خبر کے لئے "6 ہزار افراد سے اتاترک کا پورٹریٹ" کی سرخی لگائی ہے سامعین ۔ اخبار لکھتا ہے کہ جنگ نجات کے ہائی کمانڈ محاربے کی 92 ویں سالانہ یاد اس سال ایک ریکارڈ تجربے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس عظیم محاربے کے چیف کمانڈر مصطفٰی کمال اتا ترک کی زندہ تصویر مزار اتاترک کے باغیچے میں 6 ہزار افراد سے بنائی جائے گی۔اس سرگرمی کا ہدف "دنیا کے سب سے بڑے اتاترک پورٹریٹ " کی حیثیت سے گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں داخل ہونا ہے۔یہ پورٹریٹ سب سے پہلے 2012 میں ازمیر میں 2 ہزار 400 افراد کے ساتھ ، دوسرا 2013 میں بُرصا میں 5 ہزار 990 افراد کے ساتھ بنایا گیا تھا۔


***روزنامہ ینی شفق " انٹرنیٹ کا استعمال 50 فیصد سے تجاوز کر گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں سرفہرست ملک ترکی میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ ترکی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کی تحقیق کے مطابق 16 سے 74 سال کے افراد کے ایک گروپ کے افراد میں سےکمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد کی شرح 53.3 فیصد اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح 53.8 فیصد ہو گئی ہے جبکہ باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح 44.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انٹرنیٹ کا سب سے زیادہ استعمال گھروں میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد 38.7فیصد کی شرح سے دفاتر اور کاروباری جگہوں کا نمبر آتا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے لئے موبائل آلات کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں