ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

84686
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق نے "ابراھیم کو قتل کر دیا" جلی سرخی لگاتے ہوئے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 72 گھٹنوں کی فائر بندی کے نفاذ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی کی رہائشی بستیوں پر دوبارہ بموں کی بارش کر دی۔ اخبار کے مطابق غزہ میں قتل عام کے سلسلے کو منقطع ہونے والی جگہ سے جاری رکھنے والے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی ایک مسجد پر بمباری سے ابراھیم ادواسہ نامی ایک بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
روزنامہ صباح "اوباما کی طرف سے داعش پر پہلی بمباری" کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد تنظیم کی اربیل کی جانب پیش قدمی نے امریکہ کو کاروائی کرنے پر مجبور کر دیا۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ صدر باراک اوباما کی طرف سے اختیارات دیے جانے کے بعد خلیج بصرہ میں موجود "یو ایس ایس جارج ایچ۔ڈبلیو۔بش " نامی طیارہ بردار بحری جہاز سے پرواز کرنے والے لڑاکا جیٹوں نے داعش کے ٹھکانوں پر دو بار بمباری کی۔ دو ایف /اے۔ 18 نامی طیاروں سے پھینکے گئے اڑھائی سو کلو گرام کے لیزر نظام کے حامل بموں کے ساتھ داعش کی توپ گنوں اور سات گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کو ہدف بنایا گیا ہے۔
"آراکان کے بچے فاقہ کشی کے شکار" عنوان کے تحت روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ میانمار میں بدھ مت جتھوں کے ہاتھوں سے بچنے کے لیے کیمپوں میں پناہ لینے والے روہینگا مسلمانوں کے بچے ناقص اور کمیاب خوراک کے باعث موت کے منہ میں جانے لگے ہیں۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے حقوق انسانی کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ راکھینہ میں بدھ جتھوں کے دنگا فساد کے دوران 280 افراد کی ہلاکتوں کے باعث اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے ایک لاکھ چالیس ہزار  مسلمانوں کے مقیم ہونے والے کیمپوں میں ابتک 10 سے زائد بچے فاقہ کشی سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ اس رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کے قریب بچے ناقص اور نا کافی خوراک لینے کے باعث مختلف امراض کے شکار ہو چکے ہیں۔اور بعض اوقات ان بچوں کو دن میں چاولوں کا ایک چمچ بھی کھانے کو نصیب نہیں آتا۔ اخبار کے مطابق اقوام متحدہ نے مہاجر کیمپوں کی صورتحال کے انتہائی درد ناک ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بین الااقوامی امداد کی سطح میں اضافے کی ضرورت کا دفاع کیا ہے۔
روزنامہ آکشام نے"کل ایک تاریخی دن ہے" سرخی کے ساتھ خبر میں لکھا ہے کہ اب تاریخی انتخابات میں چند گھنٹے ہی باقی بچے ہیں۔ترک عوام کل پہلی بار صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرے گی۔ 53 ملین رائد دہند گان ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالیں گے۔ پہلے مرحلے میں 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والا امیدوار ترکی کا 12 واں صدر بنے گا۔
روزنامہ وطن "عمارتی سازو سامان کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک عمارتی سازو سامان صنعتکاروں کی انجمن کی جانب سے تیار کردہ "شعبہ تعمیرات اور عمارتی سازو سامان صنعت، جولائی 2014 ماہانہ سیکٹر رپورٹ" جاری کر دی گئی ہے۔
اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی بار ماہ مئی میں برآمدات کے دو ارب ڈالر سے تجاوز کرنے پر توجہ مبذول کروانے والی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سالانہ برآمدات کی سطح 21٫78 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
روزنامہ سٹار نے کھیلوں کے صفحے پر "بیشک طاش بمقابلہ آرسینال " عنوان کے ساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چمپینز لیگ میں ترک فٹ بال کلب بیشک طاش کی حریف ٹیم برطانوی مضبوط ٹیم آرسینال ہے۔ اسی طرح یوای ایف اے یورپی لیگ میں ترابزون سپور کا مقابلہ روسی کلب روستووف اور قارا دیمر قارا بیوک سپور کا مقابلہ فرانسیسی ٹیم ایتھنے سے ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں