ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔08۔09

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔08۔09

83735
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔08۔09

روزنامہ اکشام نے اپنے اقتصادی صفحے میں وزیر اعظم اور صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر مجھے صدر منتخب کیا گیا تو میں اقتصادیات کے فروغ کو اولیت دونگا۔انھوں نے ایوان ہائے بازار حصص میں منعقدہ ترک تجارتی اور صنعتی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد ہماری اقتصادی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ان پالیسیوں کی بدولت 12 سال میں ترکی کی قومی آمدنی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اسے 230 ارب ڈالر سے بڑھا کر 830 ارب ڈالر تک پہنچا دیا گیا ہے ۔مستقبل میں صدر اور حکومت کی حیثیت سے ہمارا ہدف قومی آمدنی کو دو ٹریلین لیرے تک پہنچانا ہے ۔عوام کیطرف سے منتخب صدر اور حکومت مل کر ترکی کو تیزی کیساتھ بلندیوں تک پہنچائیں گے ۔
روزنامہ ملیت نے ترکی کی ٹریکٹر تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی " ترک ٹریکٹر" کے ڈائریکٹر جنرل مارکو ووٹوکے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 2014 کی پہلی دھائی میں ہونے والی بکری ترک ٹریکٹر کے قیام سے لیکر ابتک 60 سال میں ہونے والی ریکارڈ بکری ہے ۔
اسی اخبار نے اپنی ایک دوسری خبر میں ازمیر ایوان تجارت کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اکرم دیمر تاش کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امسال پہلے سات ماہ میں ازمیر آنے والے سیاحوں کی تعدادایک لاکھ نوے ہزار 28 رہی ہے ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ دنیا کےپانچویں ہندوستانی کروڑ پتی لکشمی میتال جن کی ذاتی ثروت 28 ارب ڈالر ہے اپنی فیملی کیساتھ سیر و سیاحت کی غرض سے ترکی کے سیاحتی شہر بودروم پہنچ گئے ہیں ۔
روزنامہ ینی شفق کیمطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ترکی کے امور کے ڈائریکٹر مای لیوائس جو چار سال سے یہ فرائض انجام دے رہے تھے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ان فرائض کو نئے ڈائریکٹر سرقند سیشدری کے حوالے کر دیا ہے ۔
روزنامہ صباح نے " امریکہ میں ایبولا الارم" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ دن بدن خطرناک شکل اختیار کرنے والے ایبولا وائرس کیوجہ سے امریکی حکام نے ہوشیار رہنےکا حکم دے دیا ہے ۔حکام نےبتایا ہے کہ 2009 میں برڈ فلو کے بعد پہلی بار آلارم کی سطح کو اس قدر بلند کیا گیا ہے ۔ایبولا وائرس کیوجہ سے مغربی افریقہ میں ہلاکتوں کی تعداد 932 تک پہنچ گئی ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ترکی کی قارابیوک فٹبال ٹیم یورپی لیگ کے تیسرے کوالی فائنگ میچ میں ناروے کی روسن برگ فٹبال ٹیم ایک ایک گول سے برابر رہی ہیں ۔ سویٹزلینڈ کے شہر نیون میں یو ای ایف اے کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی یوای ایف اے کے سیکرٹری جرنل گیانی انفانتینو کی زیر انتظامیہ آج ترکی کے مقامی وقت کے مطابق 1 بجے سر انجام پائے گی۔
اس قرعہ اندازی کے بعد مد مقابل آنے والی ٹیموں کے پہلے میچ 19 اور بیس اگست کو جبکہ مرحلے کے دوسرے میچ 26 اور 27 اگست کو کھیلیں جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں