ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.08.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.08.14

82242
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.08.14

***روزنامہ صباح نے "اسرائیل نے غزہ میں 412 بچوں کو ہلاک کر دیا" کی سرخی کے ساتھ فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کو شائع کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر تقریباً مہینہ بھر کے حملوں میں 412 بچے ہلاک اور 2 ہزار 877 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔


***روزنامہ ینی شفق " غزہ کے لئے فضائی کوریڈور" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوعلو فلسطینی زخمیوں کو علاج کے لئے ترکی لانے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق اس کام کے لئے انہوں نے ترکی اور غزہ کے درمیان ایک فضائی کوریڈور قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ داود اوعلو نے کہا ہے کہ "ہم اس موضوع پر مصر اور اسرائیل کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں"۔


***"استنبول نے 6.5 ملین سیاحوں کی میزبانی کی" یہ سرخی ہے روزنامہ وطن کی ۔اخبار لکھتا ہے کہ سات ماہ کے دوران ،گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ دنیا بھر سے 6 ملین 5 لاکھ 38 ہزار 273 سیاحوں نے استنبول کی سیاحت کی۔ استنبول ثقافت و سیاحت ڈائریکٹریٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق استنبول میں آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد بھی گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24.3 فیصد زیادہ رہی۔


***"ترکی، بیجنگ کتاب میلے کا اعزازی مہمان " یہ سرخی ہے روزنامہ حرّیت کی ۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی، رواں سال میں 27 سے 31 اگست کی تاریخوں میں چین میں متوقع بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔


*** "پراسٹیٹ کینسر کے علاج کے لئے نیا بلڈ ٹیسٹ"یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ صباح نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکی ماہرین نے تحقیقات کے بعد PHI کے نام سے بلڈ ٹیسٹ کا ایک نیا طریقہ متعارف کروایا ہے ۔ PHI طریقے سے پراسٹیٹ کینسر کی درست تشخیص کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے اور یوں جلد علاج کے آغاز کے مواقع بھی بڑھ گئے ہیں۔ عام طور پر پراسٹیٹ کینسر کی تشخیص بائیوپسی کی مدد سے کی جاتی ہے لیکن PHI ٹیسٹ کی مدد سے یہ کام زیادہ آسان ہو جائے گا۔


***روزنامہ خبر ترک "دُمدار ستارے سے پہلی تصویر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 10 سال قبل چھوڑی جانے والی خلائی گاڑی روسیٹا 6 بلین کلو میٹر کا سفر طے کر کے چُوری دُمدار ستارے تک پہنچ گئی ہے اور اس نے ستارے کی اوّلین تصاویر بھیجی ہیں۔ اخبار کے مطابق روسیٹا چُوری کے مدار میں داخل ہو گئی ہے اور پہلے مرحلے میں خلائی گاڑی ،چُوری دُمدار ستارے کے مرکزہ نامی پیرامڈ شکل کے بنیادی شہابیے سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر رہ کر 55 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کرنے والے اس دُمدار ستارے کا مشاہدہ کرے گی۔


***روزنامہ ملیّت"دیمبا با نے اُڑا دیا" کی سرخی کے ساتھ کھیلوں کے صفحے پر لکھتا ہے کہ ترکی کی ٹیم بیشکتاش نے استنبول میں چیمپئنز لیگ کے تیسرے پلے آف میچ میں ہالینڈ کی ٹیم فےنورڈ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے ۔ بیشکتاش ٹیم کی طرف سے تینوں گول سینیگال کے کھلاڑی دیمبابا نے میچ کے 28 ویں، 80 ویں اور 86 ویں منٹ میں کئے جبکہ مہمان ٹیم کا واحد گول میچ کے 74 ویں منٹ میں ایلوس مانو نے کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں