ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

81580
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن " جنگی مجرم ہونے کی درخواست" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ غزہ میں اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے اور عام شہریوں کو ہدف بنائے جانے نے فلسطینی انتظامیہ کو کاروائی کرنے پر مجبور کیا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو درخواست دیتے ہوئے اسرائیل کو سزا دیے جانے کی اپیل کی ہے۔
روزنامہ ینی شفق "ہم نے زخموں پر مرہم رکھنی شروع کر دی ہے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ احمد داؤد اولو کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے بعد غزہ میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ترک امدادی ٹیمیں غزہ کی نشاط نو اور اور زندگی کے معمول پر آنے کے لیے ہر ممکنہ جدوجہد کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔"
روزنامہ صباح نے اقتصادیات کے صفحے پر "ترک اقتصادیات کی کامیابی" کے عنوان کے تحت لکھا ہے کہ فرائض کی مدت پوری ہونے والے آئی ایم ایف کے ترکی ڈیسک کے چیف مارک لوئیس کا کہنا ہے کہ "عالمی مالی بحران کے باوجود ترک معیشت نے اپنی مضبوطی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ترکی قرضہ لینے والا نہیں بلکہ دینے والا ایک ملک بن چکا ہے۔
"دفاعی شعبے میں احسن کامیابی" جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ ترک دفاعی صنعت کے بڑے ترین ادارہ اسیل سان دنیا بھر کے بڑے ترین پہلے ایک سو صنعتی اداروں کی فہرست میں ترقی کے عمل کو ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی ڈیفنس نیوز جریدے کی جانب سے تعین کردہ ٹاپ 100 کی فہرست میں اسیل سان نے گزشتہ برس 74 ویں نمبر پر جگہ پائی تھی تو اب یہ ترقی کرتے ہوئے 67 ویں نمبر تک آ گیا ہے۔
روزنامہ سٹار" بحیرہ روم کے ساحلوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر" کے زیر ِ عنوان لکھتا ہے کہ بحیرہ روم سیاحتی ہوٹلنگ اور انتظامیہ یونین کے ماہ اگست کے بلیٹن کے مطابق رواں سال کے جنوری تا جون کے دورانیے میں بحیرہ روم کے ساحلوں پر سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا ملک ترکی ہے۔ مذکورہ دور میں ترکی نے 15 ملین 2 لاکھ 38 ہزار سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔ ترک شعبہ سیاحت نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 4٫73 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔
روزنامہ حریت "ایبولہ کے حوالے سے دو اہم خبریں" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ امریکی ماہرین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر کو خدشات دلانے والے ایبولہ وائرس کے خلاف 2015 تک کسی ویکسینیشن کو تیار کر لیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ دو مریضوں پر اس کا تجربہ کیا گیا جو کہ کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔
روزنامہ خبر ترک "فرقان بائراک عالمی چمپین" کے زیر عنوان لکھتا ہے کروشیا میں منعقدہ عالمی یوتھ ریسلنگ چمپین شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فرقان بائراک نے 74 کلو گرام کیٹیگری میں ایرنی حریف پائما بویوری کو 4۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں