ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  14۔08۔04

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

79074
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  14۔08۔04

 


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ صدارتی امیدوار اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے استنبول میں آخری میٹنگ سے خطاب کیا ۔اس میٹنگ میں کئی میلین افراد نے شرکت کی ۔انھوں نے قومی ترانہ اور سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعدعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ 10 اگست کے بعدنیا دور شروع ہو جائے گا ۔آج کی میٹنگ الوداعی میٹنگ نہیں ہے۔میں عمر بھر ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا ۔
روزنامہ ینی شفق نے غزہ کی المناک صورتحال کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی حملوں کیوجہ سے ایک گھنٹے کے اندر ایک بچہ ہلاک ہو رہا ہے ۔غزہ میں سینکڑوں بچے اپاہچ ہو گئے ہیں ۔اسرائیلی حملوں کیوجہ سےکوئی اپنے ہاتھ اور کوئی اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا ہے۔ایک پانچ سالہ فلسطینی بچے حنان جس کا ایک ہاتھ کٹ گیا ہے نے اپنی ماں سے یہ سوال کہا کہ ماں جب میں بڑاہو جاوں گا تو کیا میرا ہاتھ بھی بڑا ہو جائے گا ۔اس کے اس سوال سے انسان کا دل پاش پاش ہو جاتا ہے ۔
شام کی صورتحال کو جگہ دیتے ہوئے روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ شامی فوج کے طیاروں نے دوما اور کفر بتنا کے علاقوں کے بازاروں پر ویکم بم برسائے ہیں ۔جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کو علاقے کے گشتی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے لیکن ان ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سا زوسان کے فقدان کیوجہ سےان مریضوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ ابولا وائرس سے مغربی افریقہ میں 700 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔صحت کی عالمی تنظیم کیمطابق ہر طرح کی تدابیر کے باوجود اس وباء پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔
روزنامہ صباح نے اقتصادیات سے متعلق اپنے صفحے میں لکھا ہے کہ برصا میں عویاک رینولٹ نے برصا کی تنصیبات میں رینولٹ کے بعد جاپانی گاڑی نیسان اور داشیا کے انجنوں کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ۔عویاک رینولٹ نے 2013 میں 274 ہزار انجن تیار کیے تھے اور اب وہ سالانہ چار لاکھ پچاس ہزار انجن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
روزنامہ وطن نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ باسکٹ بال کے کھیل میں ترک ٹیمیں اوپر تلے کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ دو ہفتے قبل انڈر 20 ترک قومی ٹیم کے یورپی چمپین شپ کا اعزاز حاصل کرنے بعد اب کی بار انڈر 18 ٹیم نے بھی یہ اعزاز جیت لیا ہے۔
فائنل میں سربیا کے خلاف مقابلہ کرنے والی قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو 68 کے مقابلے میں 85اسکور سے شکست دیتے ہوئے چمپین بننے میں کامیابی حاصل کر لی۔اس طرح قومی ٹیم نے سن 1988 میں یوگوسلاویہ کے بعد پہلی بار اوپر تلے دو بار چمپین بننے ک اعزاز حاصل کیا ہے۔
روزنامہ سٹار نے بھی کھیلوں کےصفحے میں لکھا ہے کہ لیڈیز باسکٹ بال ٹیم نے ایف آئی وی پی ورلڈ جی پی میچ میں روس کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے ہرا دیا ہے ۔پہلے راونڈ میں اس ٹیم کو سات پوائنٹس سے برتری حاصل ہے ۔دوسرا میچ 8 تا 10 اگست انقرہ میں کھیلا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں