ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     03.08.2014

ترک ذرائع ابلاغ

78228
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     03.08.2014

*** روزنامہ حریت نے " غزہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1660" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 7 جولائی کو شروع کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران ہلاک ہونے والے فلسطینی باشندوں کی تعداد 1660 سے تجاوز کرگئی ہے۔ اخبار کے مطابق کل اسرائیل نے غزہ یونیورسٹی پر بمباری کی ہے جس سے ہلاک والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیل سے شائع ہونے والے سب سے بڑے اخبار یوچانان گوردون نے لکھا ہے کہ اپنے تحفظ اور دفاع کے لیےصرف حماس ہی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بچوں اور خواتین کا نہیں بلکہ فلسطین کے تمام باشندوں کو ہلاک کرنا بھی جائز ہے۔

***روزنامہ آقشام نے " انسانیت کا نام و نشان بھی باقی نہیں بچا " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ لاپتہ فوجیوں کی تلاش کو بہانہ بناتے ہوئے فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 110 فلسطینی باشندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اخبار کے مطابق علاقے کے مردہ خانوں میں مردہ افراد کو رکھنے کی گنجائش ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والی فلسطینیوں کی لاشوں کو آئس کریم کے کارخانوں میں رکھا جا رہا ہے۔
***روزنامہ صباح نے "آذری سرحدوں پر کشیدگی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدوں پر گزشتہ پانچ روز سے جاری جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اخبار کے مطابق بالائی قارا باغ میں ہونے والی ان جھڑپوں میں مزید چار آذری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

***روزنامہ وطن نے اپنے اقتصادی صفحے کی یہ سرخی لگائی ہے " آٹو موبائل انڈسٹری میں گزشتہ سات ماہ کے دوران 14 بلین ڈالر کی آمدنی"۔ اخبار کے مطابق یورپی منڈیوں میں پیدا ہونے والی تیزی کی وجہ سے ترکی نے گزشتہ سات ماہ کے دوران اپنی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی آمدنی چودہ بلین ڈالر تک بڑھادی ہے۔

***روزنامہ سٹار نے " سیاحت کے شعبے میں ترکی پانچویں نمبر پر" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی ٹریول ایجنٹوں کی یونین کے چیرمین باشارا ن اولوسوئے Başaran Ulussoy نے کستم اونو میں گورنر سے ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی سیاحت کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں