ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔25

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔25

70696
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔25


روزنامہ وطن نے "اسکول میں قتل عام "کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام کو جاری رکھے ہوئےہے ۔کل اسرائیلی ٹینکوں نے اقوام متحدہ کیطرف سے حملے نہ کرنےکے انتباہ کے باوجود ایک اسکول جسے اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنا رکھا تھا پربمباری کر کے سینکڑوں فلسطینوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے ۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔
روزنامہ صباح نے بھی فلسطینی بچوں کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حملوںمیں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی تعداد دو تہائی ہے ۔بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ72 ہزار فلسطینی بچے نفسیاتی مریض ہیں اور ان بچو ں کا نفسیاتی علاج معالجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " اسرائیل کو حساب دینا پڑے گا " جلی سرخی کیساتھ مرسن میں ایک میٹنگ سے خطاب کرنے والے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنی پالیسی کو نہ بدلا تو اس پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا اور ترکی اس ضمن میں پوری جدوجہد کرئے گا ۔
روزنامہ اکشام نے " استنبول بازار حصص نے 14 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا"کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول بازار حصص نے 14 ماہ کے بعد کل 1٫17 فیصد اضافے کیساتھ اپنا کاروبار بند کیا ہے ۔انڈیکس 970٫03 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 83٫824 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے ۔مجموعی کاروبار 3٫7 ارب لیرے رہا ۔
روزنامہ سٹار نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے بینکوں نے امسال پہلی دھائی کے بعد مالیاتی گوشواروں کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے ۔ابتک سات ماہ کے مالیاتی گوشواروں کا اعلان کرنے والے تینوں بینکوں نے منافع کمایا ہے ۔ان تین بینکوں کا مجموعی منافع 3٫7 ارب لیرے ہے ۔
روزنامہ صباح نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امسال ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 6٫41 فیصد اضافے کیساتھ 4 میلین 335 ہزار 75 تک پہنچ گئی ہے ۔پہلے 6 ماہ میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد 4٫73 فیصد اضافے کیساتھ 15 میلین 238 ہزار 221 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ ایک انٹر نیٹ شاپنگ سائٹ کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی باشندوں کی ترک اشیاء خوردونوش میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے ۔ہر سال سیرو سیاحت کے لیے ترکی آنے والے اڑھائی میلین سے زائد برطانوی باشندے جب وطن لوٹتے ہیں تو ترک کھانوں کی ثقافت کو بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔
روزنامہ حریت نے " دو دن میں دو ریکارڈ" جلی سرخی کیساتھ کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ پروفیشنل فری سٹائل غوطہ خور شائقہ ارجمن نے پرسوں فلیپرز کے بغیر 91 میٹرز زیر سمندر غوطہ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔انھوں نے انطالیہ کی تحصیل کش کے کھلے سمندر میں فری سٹائل غوطہ خوری کی کیٹیگری میں 72 میٹر سمندر کے نیچے جانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں