ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     20.07.2014

ترک ذرائع ابلاغ

65320
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     20.07.2014

روزنامہ ینی شفق نے " تین اہم روز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دو ہفتوں سے ز مینی اور فضائی کاروائی کو جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ خطر ناک صورت ِ حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق شہر میں بجلی اور پانی کی ترسیل نہیں ہے اور ادویات کا اسٹاک ختم ہونے کے قریب ہے ۔ اخبار کے مطابق حاکم نے کہا ہے کہ غزہ تین نازک دنوں میں داخل ہوچکا ہے اس لیے اس شہر کو فوری طور پر ادویات پہنچانے کی ضرورت ہے۔


***روزنامہ ملیت نے " غزہ کے بچوں کے لیے فائر بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عالمی برادری اور فلسطین کی این جی اوز نے غزہ میں بچوں کی اموات میں ہونے والے اضافے کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے فوری طور پر فائر بندی کروانے کی اپیل کی ہے۔


***روزنامہ خبر ترک نے " ترکی کا فائر بندی کا پلان" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حکومت ترکی نے غزہ کے قتلِ عام کو رکوانے اور علاقے میں پائدار امن کے قیام کے لیے ایک نیا پلان پیش کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی نے ان پانچ اہم نکات کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔ فوری طور پر آپریشن روکا جائے، پائدار فائر بندی کا قیام عمل میں لایا جائے، غزہ پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے، امداد کے لیے ایک بندرگاہ اور فضائی راہداری کھول دی جائے اور شالد کے بدلے 59 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے۔
روزنامہ حریت نے " صدر گل کو آخری اعزاز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر عبداللہ گل کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اعلیٰ سرکاری اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔
صدر عبداللہ گل نے قبرص پر امن کاروائی کی 40 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کی غرض سے ان دونوں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کررہے ہیں۔
صدر گل جب کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ پہنچے تو شمالی قبرصی ترک جموریہ کے صدر درویشن ایر اولو نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
یہاں پر منعقد ہونے والی تقریب کے بعد دونوں رہنماوں نے ون ٹو ون ملاقات کی۔
صدر درویشن ایر اولو نے بعد میں صدر عبداللہ گل کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا اعلیٰ سرکاری اعزاز سے نوازہ ۔
صدر گل نے بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ قبرص ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ترکی اس مسئلے کو حل کرنے تک شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حمایت کو جاری رکھے گا۔


***روزنامہ وطن نے " ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے یورپ میں نمبر ون ترکی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر مواصلات اور خبر رسانی لطفو ایلوان نے کہا ہے کہ ترکی ہوا بازی کے شعبے میں دنیا کے اہم ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے ۔ اخبار کے مطابق یورپ کے 44 ممالک کے 461 ہوائی اڈو کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے 2004 سے 2014 تک بڑی تعداد میں ہوائی اڈے تعمیر کرتے ہوئے اور ان کے آپس کے رابطوں میں اضافہ کرتے ہوئے یورپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔


***روزنامہ ینی شفق نے " والی بال میں ترکی کی وویمن ٹیم یوپین چمپین" کی سرخی کے تحت پنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی وویمن والی بال ٹیم نے CEV یورپین لیگ چمپین شپ کے فائنل میں جرمنی کو ان ہی کے میدان میں پہلے میچ کی طرح اس بار بھی ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرا کر چمپین ہونے کا اعزا حاصل کرلیا ہے اور اس طرح ترکی کی وویمن والی بال ٹیم نے براہ راست طور پر FIVB عالمی لیگ کے لیے بھی کوالی فائی کرلیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں