ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.07.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.07.14

132448
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.07.14

*** روزنامہ خبر ترک "اسرائیل نے ساحلِ سمندر پر کھیلتے ہوئے چار بچوں کو ہلاک کر دیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں ساحلِ سمندر پر حملے کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔اخبار کے مطابق حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔


***"بروشر کے ذریعے اعلانِ قتل عام" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ صباح نے ۔ اخبار لکھتاہے کہ کل صبح اسرائیلی طیاروں نے مشرقی غزہ پر بروشر گرائے۔ ان بروشروں پر رقم تحریر میں اور ٹیلی فون کالوں کے ذریعے علاقے کے ایک لاکھ افراد کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ "ہم آپریشن شروع کریں گے ، اپنے گھروں سے نکل جائیں"۔اخبار کے مطابق اس وارننگ پر ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے ہیں لیکن انہیں کوئی پناہ گاہ نظر نہیں آ رہی۔


***"غزہ میں ہسپتال بھی حملوں کے ہدف"یہ سرخی ہے روزنامہ حریت کی۔اخبار لکھتا ہے کہ ناکام فائر بندی کی کوشش کے بعداسرائیل نے حماس کے اعلٰی سطحی منتظمین کے گھروں سمیت 35 عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے یہی نہیں بلکہ فالج زدہ اور کوما کے مریضوں کے زیر علاج ہونے کے باوجود "وفا ہسپتال" تک کو خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔


***روزنامہ وطن "اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر لکھتا ہے کہ اسرائیلی روزنامے ہیرٹز کے کالم نویس گڈیون لیوی نے غزہ میں ایک اسکول اور ہسپتال کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لیوی نے کہا ہے کہ اسرائیل عام شہریوں کو ہدف بنانے والے حملوں سے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

***روزنامہ سٹار "ہالینڈ ،سریبرینیتسا قتل عام میں مجرم ثابت ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ہالینڈ کی عدالت نے ہالینڈ کو ، 1995 میں سریبرینیتسا قتل عام میں 300 بوسنین کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہالینڈ امن فورس کے فوجی بوسنیائی سربوں کے گھیراؤ میں آئے ہوئے مسلمانوں کا تحفظ نہیں کر سکے۔ سریبرینیتسا قتل عام کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ سریبرینیتسا کو دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کا سب سے بڑا قتل عام قرار دیا جاتا ہے۔


***روزنامہ وطن نے اپنے اقتصادیات کے صفحے پر "BRICS کی طرف سے آئی ایم ایف کا رقیب بینک" کی سرخی لگائی ہے سامعین۔ اخبار لکھتا ہے کہ BRICS ممالک کے درمیان ، 100 بلین ڈالر کے حامل ایک نئے ترقیاتی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ' آئی ایم ایف ' اور عالمی بینک جیسے اداروں سے مشابہہ فارن ایکسچینج ریزرو فنڈ ٖ Foreign Exchange Reserve Fund کے قیام کے موضوع پر اتفاق رائے ہو گیاہے۔اخبار کے مطابق BRICS کے لیڈروں کے فورٹالیزا ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کے بعد برازیل کے صدر ڈیلما روسیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے ترقیاتی بینک کا مرکز شنگھائی ، منتظم اعلٰی ہندو اور علاقائی آفس جنوبی افریقہ میں ہو گا۔


*** روزنامہ سٹار نے اپنے کھیلوں کے صفحے پر "مسعود کی طرف سے غزہ کے لئے 4 لاکھ 50 ہزار یورو" کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ جرمن فٹبال ٹیم کے ترک الاصل کھلاڑی مسعود اوزیل نے عالمی چیمپئن شپ سے حاصل ہونے والے انعام کی رقم کو غزہ کے لئے عطیہ کر دیاہے۔ اوزیل نے فیڈریشن سے ملنے والے 3 لاکھ یورو میں ایک لاکھ 50 ہزار یورو مزید شامل کر کے 4 لاکھ 50 ہزار یورو کو غزہ کے لئے عطیہ کر دیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں