ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.07.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.07.14

131766
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.07.14

*** روزنامہ صباح "اوّلین ذمہ دار اقوام متحدہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے ۔وزیر اعظم ایردوان نے اقوام متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اقوام متحدہ تم کس کام آؤ گے کیا تمہیں امن و امان قائم کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا"۔


*** روزنامہ آقشام نے "ہم نے دنیا میں 20 ہزار اقسام کی مصنوعات فروخت کیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ٹرکش یونین آف چیمپبر اینڈ ایکسچینج کموڈٹیز کے سربراہ رِفات حصار جک اوعلو نے کہا ہے کہ ترکی میں حالیہ 30 سالوں میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے۔ حصار جک اوعلو نے کہا کہ اس وقت ہم 20 ہزار سے زائد اقسام کی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں اور سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والا چھٹا ملک ہیں"۔


*** روزنامہ ینی شفق "ٹرکش ائیر لائنز کے لئے چار بڑے ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 2014 سکائی ٹریکس پرواز کے جائزے کے نتائج کی رُو سے ٹرکش ائیر لائنز یورپ کی بہترین فضائی کمپنی "منتخب ہوئی ہے۔ اخبار کے مطابق "بہترین بزنس کلاس کھانے کی سروس"، "بہترین بزنس کلاس وی آئی پی سیلون کھانے کی سروس" اور جنوبی یورپ کی بہترین فضائی کمپنی" کے ایوارڈز بھی ٹرکش ائیر لائنز کو دئیے گئے ہیں۔


***"ترک ہیلی کاپٹر یورپ میں" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ وطن نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ برطانیہ کے شہر فرانبروگ میں منعقدہ بین الاقوامی ایوی ایشن فیسٹیول میں ترک انجینئروں کے مقامی ذرائع سے تیار کردہ ہیلی کاپٹر آطاق اور ڈرون طیارے عنقا کو متعارف کروایا گیا۔


***"ترکی جاپان کی دیو ہیکل کمپنی کے راڈار پر" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ ینی شفق نے اخبار لکھتا ہے کہ' سُمی ٹومو' ٹریڈ مشینز نئے شراکت داری کے سمجھوتے کے ساتھ ترکی کو علاقے کی سیل اینڈ ڈسٹری بیوٹر بیس کی شکل دینے کا ہدف رکھتی ہے۔' سُمی ٹومو' ٹریڈ مشینز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اِکی ہیرو شیمادا نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں اپنی موجودگی کے ساتھ ایک مضبوط تجارتی پُل تعمیر کریں گے اور ہم ترکی کو علاقائی سیل اینڈ ڈسٹری بیوٹر بیس بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔


*** روزنامہ وطن " استنبول اسٹاک مارکیٹ سال 2015 میں پورے دن سشن کو اختیار کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول اسٹاک ایکسچینج ،امریکہ کے اسٹاک ایکسچینج آپریٹر ناسداک OMX کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کر کے ٹیکنالوجیکل انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ان تبدیلی سے اسٹاک ایکسچینج پورے دن کے واحد سیشن کا طریقہ اختیار کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔اس طرح اسٹاک ایکسچینج سیشن صبح 09:15 کو خرید و فروخت شروع کرے گا جو شام 05:00 تک جاری رہے گا۔ یہ تبدیلی سال 2015 میں نافذ کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں