ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔11

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔11

125844
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔11

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔11
سامعین کرام ۔روزنامہ وطن نے "36 گھنٹوں میں 400 ٹن بم "کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے" محفوظ لائن" نامی فوجی کاروائی کے پہلے روز غزہ پر 400 ٹن بم پھینکے ہیں ۔ اسرائیل نے 2012 میں 8 روزہ فوجی کاروائی کے دوران36 گھنٹوں میں اپنے ہدف کو پا لیا تھا ۔
روزنامہ ینی شفق نے بھی " غزہ کے لیے ہنگامی اجلاس " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ اسرائیل کیطرف سے غزہ پر فضائی اور بحری حملے شروع کرنے کے بعد تنظیم اسلامی کانفرنس کی اجراء کمیٹی نے جدہ میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے نائب وزیر اعظم ایمراللہ اش لر نے کہا کہ اسرائیل نے تمام فلسطینیوں کو سزا دینے کے لیے غزہ پر حملوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اسے فوری طور پر رکوانے کی ضرورت ہے ۔دریں اثناء وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے غزہ کو فوری طور پر ہنگامی امداد بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی نے خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے امدادی سرگرمیوں کو شروع کر دیا ہے ۔
روزنامہ اکشام نے دو سال میں ایک بار شائع ہونے والی "ترکی کے اقتصادی سروے" نامی رپورٹ میں یورپی اقتصادی اور تعاون تنظیم نے اسطرف توجہ دلائی ہے کہ امسال ترکی کی اقتصادی ترقی 3٫3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔ماہ مئی میں شائع ہونے والی" ترکی کا منظر" نامی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امسال 2٫8 فیصد کی شرح سے ترقی کی توقع کی جا رہی ہے ۔یورپی اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم نے یہ واضھ کیا ہے کہ ترکی کے 2015 کے 4 فیصد ترقی کے ہدف کے تخمینے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔
روزنامہ صباح نے برطانیہ کی ایک مشاورتی کمپنی کی تحقیقات کو جگہ دیتے ہوئے اسطرف توجہ دلائی ہے کہ آجروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لحاظ سے ترکی یورپی ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ آجروں کیطرف سے رسک لینے ،جراتمندی کا مظاہرہ کرنے اور تدابیر اپنانے کے موضوع پر ہونے والی تحقیقات کے لحاظ سے ترکی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے سیاحتی شہر انطالیہ میں سیاحوں کی جوق در جوق آمد جاری ہے ۔ 2013 کے پہلے پانچ ماہ میں انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 14 میلین 942 ہزار 545 تھی جو 2014 کے اسی دور کے مقابلے میں بڑھ کر 15 میلین 177 ہزار 712 تک پہنچ گئی ہے ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ ترکی کی سیمنٹ بلاک یونین نے یورپی سیمنٹ بلاک یونین کے 2015 کے اجلاس کو ترکی میں منعقد کروانے کا حق حاصل کر لیا ہے ۔ یہ اجلاس تین تا چار جون 2015 میں ترکی میں منعقد ہو گا اور ترکی دنیا کی اہم شخصیات کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا ۔
روزنامہ ملیت نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے نامور ریفری جنیت چاکر نے ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بہترین کارکردگی کے بعد اپنے نئے ہدف کا تعین کر لیا ہے ۔وہ 2018 میں روس میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے فائینل میچ میں ریفری کے فرائض ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں