ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

91885
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

*** "نیٹو بھی الارم پر" یہ سرخی ہے روزنامہ حریت کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی نے ،عراق شام اسلامی حکومت دہشت گردتنظیم کے مُوصل میں ترکی کے قونصل خانے پر حملہ کر نے اور قونصل جنرل اعوزترک یلماز سمیت کُل 49 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ اس طلب پر نیٹو کے مستقل نمائندے جمع ہوئے اور اجلاس کے بعد ترکی کے ساتھ تعاون کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق نے "عالمی بینک سے ترکی کے لئے اندازہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ عالمی بینک کی شائع کردہ "گلوبل اکنامک ریویو "رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات میں رواں سال میں 2.4 فیصد اور آئندہ سال میں 3.5 فیصد بڑھوتی ہو گی جبکہ سال 2016 میں اس بڑھوتی کا اندازہ 3.9 فیصد لگایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں ڈومیسٹک پرائس اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کے بھی بلند ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔


***اخبار نے ایک اور خبر کو "ترکی کی امداد وسطی افریقہ تک پہنچ گئی " کی سرخی کے ساتھ شائع کیا ہے ۔اخبار لکھتا ہے کہ آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ ڈائریکٹریٹ AFAD اور انسانی امداد کے پلیٹ فورم کی طرف سے جمہوریہ وسطی افریقہ کے مہاجرین کے لئے جمع کردہ 2 ملین لیرا سے زائد امدادی سامان کے 45 ٹن حصے کو لے جانے والا طیارہ چاڈ پہنچ گیا ہے۔


***"آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کی طرف سے جنگِ چناق قلعے پر فلم" یہ سرخی ہے روزنامہ ریڈیکل کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ "لارڈ آف دی رِنگز" اور "ہوبٹ" فلموں کے ڈائریکٹر پیٹر جیکسن اپنی نئی فلم جنگِ چناق قلعے پر بنائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے ڈائریکٹر پیٹر جیکسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "گیلی بولو کی جنگ ہماری تاریخ کا عقلوں میں محفوظ رہ جانے والا ایک اہم حصہ ہے اور میں اس فلم میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے تمام فوجیوں کے نقطہ نظر کو منعکس کروں گا"۔ پیٹر جیکسن فلم کی آئندہ سال نمائش کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔


***"گالاتا سرائے میں مانکینی دور ختم ہو گیا" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ سٹار نے اخبار لکھتا ہے کہ گلاتا سرائے کلب نے رابرٹ مانکینی کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر تکنیک ڈائریکٹر مانکینی کے معاہدے کو دو طرفہ شکل میں منسوخ کر دیا گیا ہے اور نئے سیزن میں اس اطالوی تکنیک ڈائریکٹر کے کس کلب میں شامل ہونے کے بارے میں تجسس کیا جا رہا ہے۔


***اخبار نے اپنے ثقافتی صفحے پر "بحر اسود کے زیوگما میں کام جاری ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ کھارا بیوک کی تحصیل ایسکی پازار میں کھدائی سے نکلنے والے ایک سو سال قبل مسیح کے ہاڈریاناوپولیس کے تاریخی شہر کو سیاحت کے لئے کھولنے کے لئے کام جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں سے نکلنے والے موزائیک ترکی میں اور کہیں موجود نہیں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں