ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

80160
 ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

Vروزنامہ صباح نے " شام 40 سال پیچھےچلا گیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں اقوام متحدہ کی شام کے بارے میں رپورٹ کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی کیوجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ملک اقتصادی اور ثقافتی لحاظ سے سخت زوال کا شکار ہوا ہے ۔ اس جنگ سے ملک کو 143 ارب ڈالر کا نقصان پہنچاہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " یوم ترک " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ لندن میں منعقدہ یوم ترک کی تقریبات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی لندن کے ٹریفل گار اسکوئر میں منعقدہ تقریبات میں ترکوں اور انگریزوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی گہری دلچسپی لی ۔
روزنامہ خبر ترک نے " برآمدات میں ریکادڑ اضافہ " جلی سرخی کیساتھ اپنے اقتصادی صفحے میں لکھا ہے کہ امسال ماہ مئی میں ہونے والی برآمدات 5٫8 فیصد کے ریکارڈ اضافے کیساتھ 13 ارب 413 میلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
روزنامہ صباح نے مواصلات ،جہازرانی اور خبر رسانی کے وزیر لطفی ایلوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی نے ہوا بازی کے شعبے میں حالیہ 11 ماہ میں طے کردہ مسافت کیساتھ دنیا میں قابل رشک مقام حاصل کر لیا ہے ۔ 2003 میں ترکی کی ہوا ئی کمپنی کے طیاروں کی تعداد162تھی جو 2013 میں 130 فیصد اضافے کیساتھ 374 تک پہنچ گئی ہے ۔ماضی میں ترکی کی ہوائی کمپنی سے استنبول اور انقرہ سے 25 ممالک کو ساڑھے آٹھ میلین مسافر سفر کرتے تھے مگر اب 6 ہوائی کمپنیوں اور سات مراکز سے 52 ممالک کو 58 میلین مسافروں کو بیرونی ممالک لے جایا جاتا ہے ۔
روزنامہ اکشام نے " گیبزے جاپانی تجارتی گاڑیوں کا اڈہ " کے عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ جاپانی ایسوزو اور اناطولیہ گروپ نے گیبزے شکر پنار کی تنصیبات میں 16 ٹن وزنی اسوزو مارکہ ٹرکوں کی تیاری بھی شروع کردی ہے ۔اس سے پہلے اس تنصیب میں پک اپ اسوزو ڈی میکس اور بسیں تیار کی جاتی تھیں ۔اناطولیہ گروپ نے جاپانی اسوزو موٹرز اور ایٹوچو شراکت سے قائم کی جانے والی اناطولیہ اسوزو اٹوموبائیل کا یورپ کا تجارتی اڈہ بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ تہران میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام " ترکی کے رنگ اور ساز " نام سے ہفتہ ثقافت منعقد کیا گیا جس میں ترکی کے روائتی فنکاری کےنمونوں کی نمائش کی گئی ہے جنھیں زائرین نے بے حد پسندکیاہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں