ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

78166
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق " ایک شاندار معاہدہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ترک پڑولیم فرم نے فرانسیسی انرجی فرم ٹوٹل کے شاہ دینز منصوبے میں دس فیصد حصص کو خریدتے ہوئے اپنے مجموعی شیئرز کی شرح کو 19 فیصد تک بڑھا لیا ہے۔
اخبار کی اس خبر کے مطابق وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کی شاہ دینز قدرتی گیس کے پیداواری علاقے اور ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے میں حصہ داری میں اضافے کے حوالے سے معاہدے میں جگہ پانے والے امور میں سے دو خاصکر ترکی اور ترک فرموں کے لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ان میں سے ایک بوتاش فرم کے ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے میں موجودہ 20 فیصد کے اشتراک کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے۔ جبکہ دوسری اہم پیش رفت ترک پڑولیم فرم کے شاہ دینز علاقے کے وسائل کو بروئے کار لانے میں اپنے شیئرز کو 9 فیصد سے 19 فیصد تک بڑھانے پر مبنی ہے۔
روزنامہ وطن نے "وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے جےکارنی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ متحدہ امریکہ کے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
اخبار کے مطابق کارنی کے مستعفی ہونے کا اعلان امریکی صدر باراک اوباما نے کیا ہے تا ہم دارالحکومت واشنگٹن میں ایک غیر متوقع پیش رفت ہونے والے اس استعفی کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔
روزنامہ سٹار " قومی اسمبلی کی طرف سے کان کنوں کو خوشی دلانے والا ایک اہم اقدام" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ کان کنون کے بارے میں بنیادی اصلاحات پر مبنی مسودہ قانون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس مسودے میں کان کنوں کے اوقات کار، چھٹی، اجرت، درجے اور دیگر حقوق کو ازسر نو تشکیل دیتے ہوئے یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ان کی چھٹیوں میں اضافہ، اوقاتِ کار میں کمی، ریٹائرمنٹ کی حد بندی کو 55 سے 50 سال تک کم کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹھیکہ دار فرموں میں کام کرنے والے مزدوروں کی اجرتیں اور دیگر سماجی حقوق اصل فرم کی طرف سے اسی طرح کے کاموں میں ادا کردہ اجرتوں سے کم سطح پر نہیں ہو سکیں گی۔
روزنامہ حریت نے "دیواروں کو چاٹنے کی ممانعت" کے عنوان کے تحت لکھا ہے کہ بولیویا میں دس لاکھ کیوبس کی مدد سے دنیا میں پہلی بار ایک ہوٹل کو نمک سے تعمیر کیا گیا ہے۔
اخبار کے مطابق جنوبی امریکی ملک بولیویا کی نمک کی کانوں کے علاقے میں تعمیر کردہ اس ہوٹل میں لوگ خاصی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
خبر کے مطابق بستروں سے لیکر بار اور ریستوران تک ہر جگہ کو نمک کی کیوبز سے آراستہ کیا گیا ہے ، اس حقیقت پر یقین کرنے میں مشکل کا سامنا کرنے والوں کے لیے بھی ہوٹل کی دیواروں کو چاٹنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں