ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

68670
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ صدر عبداللہ گل نے صوما میں کان کے حادثے کے بعد علاقے کا دورہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین اور کان کے اندر محصور انسانوں کے خاندانوں کے دکھ درد میں شامل ہونے کےلیے یہاں موجود ہیں ۔ہر خاندان کا غم ہمارا غم ہے ۔ ہمیں ایک دوسرے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے صبرو تحمل اور اتحاد و یکجہتی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ان کی ہر ممکنہ مدد کرئے گی۔کان کنوں کو بچانے کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں اور حکومت اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرئے گی۔
<p>روزنامہ ملیت نے بھی صدر عبداللہ گل کے دورہ صوما کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے صوماپہنچنے پرسب سے پہلے اق حسارہسپتال جا کر تمام زخمیوں کی عیادت کی ۔روزنامہ سٹار نے بھی اسی موضوع سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں 284 کان کنوں کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں امریکہ ، روس، ایران، بوسنیا، پاکستان، جرمنی اور یونان سمیت متعدد ممالک اور یورپی یونین نے ترکی کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔برطانیہ نے اپنے سفارت خانے پر برطانوی پرچم کو سرنگوں کر دیا اور اسرائیلی سفارت خانے نے اسرائیل کے قیام کی 66 ویں سالگرہ کی مناسبت سے متوقع استقبالیے کو ملتوی کر دیا ہے۔متعدد ممالک میں پرچموں کو سر نگوں رکھا گیا ہے اور سوگ منایا گیا ہے ۔
<p>روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی میں آذربائیجان کے سفارتخانے میں کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم عابد شریف اوف اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے وقت انتہاِئی جذباتی ہو گئے اور ان کی انکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل فراموش المیہ ہے۔ اللہ تعالی مرنے والوں کو جنت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرئے ۔
<p>روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ خانہ کعبہ شریف میں عمرے کی غرض سے مکہ مکرمہ میں موجود ترکوں نے صوما میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائیں کیں اور قران خوانی کی۔ انھوں نے ایک دوسرے سے لپٹ کراپنا غم بانٹا ۔
<p>روزنامہ ینی شفق نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اتلیتیکو میڈرڈ کل صوما لکھی ہوئی ٹی شرٹس پہن کر میچ کھیلی گی۔ترک کھلاڑی آردا توران کی ٹیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کھیل کے میدان میں آنے اور ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتراماً کاموشی اختیار کرنے کی درخواست دی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں