ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

65771
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن نے " ترکی کو منافع" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اور دیگر ممالک کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے اے 400 ایم قسم کےکارگو طیارے سے ترکی سن 2030 تک ایک بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کرتا رہے گا جو ترکی کے لیے منافع کی حیثیت رکھتا ہے۔
اخبار کے مطابق اے 400 ایم کارگو طیارے کے پراجیکٹ منیجر عثمان سوئے لو نے کہا ہے کہ ترکی، برطانیہ، فرانس، بلجیم اور لکثمبرگ پر مشتمل بین الاقوامی کنسورشیم کے تحت 170 طیارے تیار کیے جائیں گے اور ہر ایک طیارے کو ایک لاکھ پچیس ہزار یورو میں فروخت کیا جائے گا۔
اخبار کے مطابق مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے اس طیارے کے پرزے کنسورشیم کے رکن ممالک میں تیار کیے جائیں گے اور ترکی ان پرزوں کا چھ فیصد اپنی تنصیبات میں تیار کرے گا۔
روزنامہ سٹار نے " سن 2020 کے عالمی اقتصادی بحران پر ترکی قابو پائے گا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا میں سن 2020 سے 2030 تک کے درمیانی عرصے کے دوران اقتصادی بحران پیدا ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں کیونکہ ترقی یافتہ ممالک افرادی قوت کی قیمت وں میں ہونے والے اضافے کے باعث زیادہ پیداورا حاصل نہیں کرسکیں گے جس کی وجہ سے دنیا میں اقتصادی بحران پیدا ہوگا تاہم ترکی میں افرادی قوت کے کثرت سے موجود ہونے کی وجہ سے ترکی دنیا کے دیگر ممالک کو اس بحران سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
روزنامہ ملیت نے " اگلی بار جنگی طیارے سے آوں گا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ رومانیہ نے روس کے نائب وزیراعظم دیمتری روگوزین کے لیے اپنی فضائی حدود کو بندکردیا ۔ اخبار کے مطابق مولودوہ سے یک طرفہ طوراپنی آزادی کا اعلان کرنے والے مولدوہ کے ادارالحکومت تراس پول سے روس واپس آنے کے خواہاں روس کے نائب وزیراعظم دیمتری روگوزین ، رومانیہ کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے پر اپنے ملک وقت پر واپس نہ پہنچ سکے جس پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
اخبار کے مطابق نازی فوج کے خلاف فتح کی یاد منانے کے لیے تراس پول جانے والے روس کے نائب وزیراعظم روگوزین کے لیے رومانیہ نے اپنی فضائی حدود کو متحدہ امریکہ کی خواہش پر بند کردیا جس پر روس کے نائب وزیراعظم نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی بار جنگی طیارے سے اس فضائی حدود کو کراس کریں گے۔
روزنامہ صباح نے " تاریخی شاہکار" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول پینڈک کے علاقے میں ریلوئے لائن بچھانے کے کام کے دوران نیولیٹک دور یا پتھر کے دور کے شاہکار برآمد ہوئے ہیں۔
اخبار کے مطابق اس کھدائی کے دوران آٹھ ہزار چار سو قبل کے دور سے تعلق رکھنے والے35 عدد قبریں ، کلہاڑے، ہڈیوں سے بنی ہوئے چمچے، چمڑے کی سلائی کے لیے استعمال کی جانے والی ہڈی سے بنی ہوئی سوئیاں ، جو اور گندم کو پسنے کے لیے چکی ، چکمک پتھر اور بازنطینی دور سے تعلق رکھنے والے برتن برآمد ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں