انڈونیشیا: لیووٹوبی لاکی۔لاکی میں دھماکے، علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

آتش فشاں پہاڑ 'لیووٹوبی لاکی۔لاکی' میں دھماکے شروع ہونے کے بعد علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

2086963
انڈونیشیا: لیووٹوبی لاکی۔لاکی میں دھماکے، علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ 'لیووٹوبی لاکی۔لاکی' میں دھماکے شروع ہونے کے بعد علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

وولکانو ڈسکوری سائٹ کی خبر کے مطابق لیووٹوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں کا اُگلا ہوا لاوا اور راکھ سینکڑوں میٹر بلندی تک جا رہے ہیں۔ آتش فشانی دھماکے شروع ہونے کے بعد علاقے میں چوتھے یعنی بلند ترین  درجے کا الارم دے دیا گیا ہے۔

آتش فشاں تا حال فعال ہے اور علاقے کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیووٹوبی لاکی۔لاکی  میں آتش فشانی دھماکے یکم جنوری کو شروع ہوئے اور تب سے ایک ہزار 172 رہائشیوں کو  علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں