بھارت: جموں و کشمیر میں جھڑپ،4 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوڑی سیکٹر کے جنوب  کے جنگلاتی علاقے میں گزشتہ صبح کے وقت حریت پسندوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جن میں دو کیپٹن تھے

2067959
بھارت: جموں و کشمیر میں جھڑپ،4 بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

 ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوڑی سیکٹر کے جنوب  کے جنگلاتی علاقے میں گزشتہ صبح کے وقت  حریت پسندوں  اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جن میں دو کیپٹن تھے ۔

 انڈیئن ایکسپریس کی خبر کا کہنا ہے کہ  اس جھڑپ میں حریت پسندوں کو بھی جانی نقصان ہوا ہے  جبکہ علاقے میں مزید فوجی کمک روانہ کر دی گئی ہے جہاں آپریشن بھی جاری ہے۔

جموں  و کشمیر کے کالگام علاقے میں  حریت  پسندوں  کے خلاف گزشتہ ہفتے شروع کر دہ آپریشن کے دوران بھی پانچ حریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں