جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دیں

مشقیں کل شروع ہوئی ہیں، مشقوں کا مقام مشرقی بحیرہ چین ہے اور مشقیں 4 دن تک جاری رہیں گی: جنوبی کوریا

2064289
جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دیں

جنوبی کوریا اور امریکہ نے، شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے کے مقابل، مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں۔

جنوبی کوریا بحری بیڑے کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشقیں کل شروع ہوئی ہیں، مشقوں کا مقام مشرقی بحیرہ چین ہے اور مشقیں 4 دن تک جاری رہیں گی۔

بیان کے مطابق مشقوں میں جنوبی کوریا بحری بیڑے  کے 10 جنگی بحری جہاز  اور "راکس سیویا ریو سونگ۔ ریونگ" محارب  بحری جہاز اور امریکی بحری بیڑے  سے "رفائل پیرالٹا" محارب بحری جہاز شامل ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ مشقوں میں جنوبی کوریا کے اینٹی آبدوز P-3 جنگی طیارے، F-15K اور FA-50جنگی طیارے اور امریکہ کے A-10 حملہ آور طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق مشقوں میں شامل عسکری یونٹیں " دشمن آبدوزوں کی تلاش اور تباہی" اور "اسپیشل یونٹ ریڈ " کے مقابل جوابی حکمت عملی کے پہلووں پر توجہ دے رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں