بھارت: ریاست اترا کھنڈ میں سرنگ منہدم ،40 مزدور محصور ہو گئے

مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ریاستی حکام نے بتایا کہ ملبے میں چالیس افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں پائپوں کی مدد سے آکسیجن اور خوراک  دی جا رہی ہے جبکہ انہیں بچانے کے لیے  ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے

2063748
بھارت: ریاست اترا کھنڈ میں سرنگ منہدم ،40 مزدور محصور ہو گئے

 بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گزشتہ روز سڑک کی تعمیر  کے دوران سرنگ  منہدم ہونے سے  محصور چالیس مزدوروں کو بچانے کی کوشش جاری ہے ۔

 مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ریاستی حکام نے بتایا کہ ملبے میں چالیس افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں پائپوں کی مدد سے آکسیجن اور خوراک  دی جا رہی ہے جبکہ انہیں بچانے کے لیے  ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے ۔

 ریاستی وزیر اعلی  پشکار سنگھ دھامی نے جائے وقوعہ کے دورے پر بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے،ماہرین سے صلاح و مشورہ جاری ہے،ہماری پہلی ترجیح تمام افراد کی  سلامتی کو ممکن بنانا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں