کینیڈئین وزیراعظم دو روز بعد بھارت سے روانہ ہو سکے

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام اور اپنے ایشیائی دورے کے اختتام کے باوجود ابھی تک اپنے ملک کے لیے بھارت سے روانہ نہیں ہو سکے

2036351
کینیڈئین وزیراعظم دو روز بعد بھارت سے روانہ ہو سکے

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام اور اپنے ایشیائی دورے کے اختتام کے باوجود ابھی تک اپنے ملک کے لیے بھارت سے روانہ نہیں ہو سکے۔

کینیڈین وزیراعظم کو نئی دہلی لے جانے والے طیارے میں تکنیکی خرابی خرابی کے بعد مزید ایک رات مزید بھارت میں گذارنی پڑی اس کی وجہ سے ٹروڈو اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کی روانگی آج صبح تک ملتوی کردی۔

 ہوائی اڈے کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ انجینئرنگ ٹیم کو خرابی کی مرمت کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا۔

ٹروڈو نے اپنے ایشیائی دورے کا اختتام کیا، جس کا آغاز انہوں نے انڈونیشیا کے دورے سے کیا تھا۔

انہوں نے سنگاپور جانے سے قبل جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے شہر کے وزیر اعظم اور کاروباری رہ نماؤں سے ملاقات کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں