ایران، شاہ چراغ مقبرے پر حملے کے سے 4 افراد مبینہ طور پر گرفتار

کل شام پیش آنے والے حملے سے متعلق 4 ملزمین کو گرفتار کیا  گیا ہے۔  جبکہ حملہ آور دہشت گرد سے پوچھ گچھ جاری ہے

2024217
ایران، شاہ چراغ مقبرے پر حملے کے سے 4 افراد مبینہ طور پر گرفتار

گزشتہ روز ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مقبرے پر حملے سے متعلق مبینہ طور پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

انتخاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق، فارس کے ریاستی اٹارنی جنرل  کاظم موسوی نے حراست میں لیے گئے افراد کے بارے میں معلومات دیں۔

موسوی نے بتایا کہ " کل شام پیش آنے والے حملے سے متعلق 4 ملزمین کو گرفتار کیا  گیا ہے۔  جبکہ حملہ آور دہشت گرد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

فارس دفتر گورنر نے اعلان کیا کہ شیراز شہر میں ہونے والے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

تا ہم ایرانی  سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے اپنی   آج اپنی خبر میں بتایا ہے کہ حملے میں  8 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد  کی تردید  کرتے ہوئے اسے ایک کر دیا ہے۔

گزشتہ برس26 اکتوبر کو شاہ چراغ کے مقبرے پر 3 دہشت گردوں کے مسلح حملے میں 13 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک تحریری بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی  تھی۔

حملے کے دو مجرموں کو 8 جولائی کو پھانسی دے دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں