یورپی ممالک میں قرآن پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

انہوں نے کہا کہ سویڈن، ڈنمارک اور متعدد  یورپی ممالک جو مہذب ممالک ہونے کا دعوٰ ی کرتے ہیں  میں  قرآن پاک کے خلاف اس شرمناک فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں

2015430
یورپی ممالک میں قرآن پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے  یورپی ممالک میں قرآن پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں شرمناک قرار دیا ہے۔

کنانی نے دارالحکومت تہران میں اپنے ہاتھ میں قرآن ِ کریم لیے  پریس کانفرنس  سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن، ڈنمارک اور متعدد  یورپی ممالک جو مہذب ممالک ہونے کا دعوٰ ی کرتے ہیں  میں  قرآن پاک کے خلاف اس شرمناک فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پر حملہ 2 ارب مسلمانوں اور تمام توحید پرست مذاہب کی توہین ہے، کینانی  نے زیربحث ممالک سے کہا کہ وہ ایسی کارروائیوں کی تکرار کو روکیں اور مجرموں کو اسلامی ممالک کے حوالے کریں۔

ایرانی ترجمان کنانی نے  کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی ممالک کو ایسی کارروائیوں کے اعادہ کو روکنے کے لیے اپنی صلاحیت کا استعمال کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں