افغانستان: بلخ میں زوردار دھماکہ،گورنرہلاک

افغانستان کے صوبے بلخ میں زوردار دھماکہ  ہوا ہے جس کے نتیجے میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے

1957212
افغانستان: بلخ میں زوردار دھماکہ،گورنرہلاک

افغانستان کے صوبے بلخ میں زوردار دھماکہ  ہوا ہے جس کے نتیجے میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ بلخ پولیس کمانڈ کی جانب سے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقامی  میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بلخ میں ہوئے دھماکے کے مقام کو حفاظتی قوتوں نے بلاک کر رکھا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا ہے کہ دھماکہ ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

 داوؤ مزمل نائب وزیر داخلہ اور پھر طالبان حکومت کے تحت صوبہ بلخ کے گورنر بن گئے۔



متعللقہ خبریں