بھارت۔ فرانس "FRINJEX-23" فوجی مشقیں کل سے شروع ہو گئیں

بھارتی اور فرانسیسی افواج کے درمیان پہلی FRINJEX 2023 فوجی مشقیں 'تروواننتاپورم' میں شروع ہو گئی ہیں: جنوبی کمانڈ آفس

1956548
بھارت۔ فرانس "FRINJEX-23" فوجی مشقیں کل سے شروع ہو گئیں

بھارت اور فرانس کی افواج کے درمیان "FRINJEX-23" نامی فوجی مشقیں کل سے شروع ہو گئی ہیں۔

بھارتی فوج کے جنوبی کمانڈ آفس کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " بھارتی  اور فرانسیسی افواج کے درمیان پہلی FRINJEX 2023 فوجی مشقیں 'تروواننتاپورم' میں شروع ہو گئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد دونوں اقوام کی افواج کے درمیان مشترکہ کاموں اور ربط و ضبط میں اضافہ کرنا ہے"۔

بھارت کی وزارت دفاع کی طرف سے 6 مارچ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ کل متوقع 2 روزہ  فوجی مشقیں صوبہ کیرالہ کے دارالحکومت تروواننتاپورم کی پنگودے فوجی بیس پر کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں افواج کے درمیان پہلی دفعہ مشترکہ فوجی مشقیں کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں