چین: امریکی ایجنسیوں پر اعتبار کیا گیا تو نتائج میں حقائق کا حصہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا

ہم کووِڈ۔19 کے پھیلاو کی جڑ بنیاد پر تحقیق  میں سیاسی ساز باز کے خلاف ہیں، سائنسی موضوعات پر سائنس دانوں کو تحقیق کرنی چاہیے: چین وزارت خارجہ

1953796
چین: امریکی ایجنسیوں پر اعتبار کیا گیا تو نتائج میں حقائق کا حصہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا

چین نے کہا ہے کہ ہم کووِڈ۔19 کے پھیلاو کی جڑ بنیاد پر تحقیق  میں سیاسی ساز باز کے خلاف ہیں۔

چین وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نے امریکہ وفاقی تحقیقاتی بیورو 'ایف بی آئی  'کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ورائے کے اس بیان کا جواب دیا ہے  جس میں انہوں نے کہا ہے کہ"  ہمارا خیال ہے کہ کووِڈ۔19 وائرس کا چینی لیبارٹری سے باہر نکلنا ایک حادثہ تھا"۔

ترجمان ماو نِنگ نے وائرس سے سب سے پہلے متاثر ہونے والے  شہر 'ووہان 'میں عالمی ادارہ صحت ٹیم کی  تحقیقات کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ ٹیم نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ وائرس کے لیبارٹری سے خارج ہونے کا احتمال ضعیف ہے۔

ماو نے کہا ہے کہ وائرس کہاں سے نکلا ہے اس کی تحقیقات سائنس دانوں کو کرنی چاہیئں۔  لیکن یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ سائنسی موضوعات پر تحقیق کی  ذمہ داری  خفیہ ایجنسیوں کو سونپ کر موضوع کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ اگر امریکی خفیہ ایجنسیوں کی ماضی میں گھڑی ہوئی کہانیوں کو پیش نظر رکھا گیا تو حاصل کردہ نتائج  میں حقائق کا حصہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا"۔

ماو نے امریکہ سے سائنس اور شواہد کا احترام کرنے  اور خفیہ ایجنسیوں  کے ذریعے کورونا وائرس  کے پھیلاو پر تحقیقات بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ، کورونا وائرس کے لیبارٹری سے خارج ہونے جیسی تھیوریوں کو دہرا  دہرا کر چین کے تائثر کو تو مجروح نہیں کر سکے گا ہاں یہ ضرور ہو گا کہ خود اس کا اعتبار ختم ہو جائے گا"۔



متعللقہ خبریں