جاپان نے یوکرین کے قرضے کو التوا میں ڈال دیا

جاپان نے قرضے کی تاریخِ ادائیگی آگے بڑھا دی، قرضہ جون 2027 سے اور 10 قسطوں میں ادا کیا جائے گا

1934301
جاپان نے یوکرین کے قرضے کو التوا میں ڈال دیا

جاپان نے، 24 فروری سے جاری روسی حملوں کی وجہ سے اقتصادی مسائل کے شکار، یوکرین کے 7،8 بلین ین 'تقریباً 60 ملین ڈالر' قرضے کی تاریخِ ادائیگی کو آگے کر دیا ہے۔

جاپان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کے وزیر خزانہ سرگے مارچینکو اور جاپان  کے کیف کے لئے سفیر ماتسودا کونی نوری نے قرضے کی تاریخِ ادائیگی میں مہلت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق جاپان حکومت نے، اقتصادی بوجھ میں کمی کی خاطر، یوکرین کے 7،8 بلین ین قرضے کی تاریخِ ادائیگی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے  قرضہ جون 2027 سے اور 10 قسطوں کی شکل میں ادا کیا جائے گا۔

جاپان حکومت  نے کہا ہے کہ یوکرین کے لئے امداد  کے دوام کی خاطر جی۔7 ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں