انڈونیشیا: جکارتہ گرینڈ مسجد کا گنبد زمین بوس ہو گیا

جکارتہ گرینڈ جامع مسجد میں آگ لگنے کے بعد مسجد کا گنبد مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے

1895529
انڈونیشیا: جکارتہ گرینڈ مسجد کا گنبد زمین بوس ہو گیا
cakarta ulu cami yangin1.jpg
cakarta ulu cami yangin.jpg

انڈونیشیا کی جکارتہ گرینڈ جامع مسجد میں آگ لگنے کے بعد مسجد کا گنبد مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔

مقامی نشریاتی ادارے kompas.com کے مطابق مسجد کا بڑا گنبد کل بعد دوپہر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

مسجد کے امام محمد سبقی کے مطابق  آگ، تعمیراتی فرم کی تعمیر و مرمت کاروائیوں کے دوران لگی۔ آگ لگنے کا سبب تاحال نامعلوم ہے۔

تیز ہواوں کی وجہ سے آگ نہایت سُرعت سے پھیل گئی اور مسجد کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لینے والے شعلوں کی وجہ سے بڑا گنبد زمین بوس ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں