بھارت: منی پور میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ،42 افراد ہلاک

شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں 30 جون کو  مٹی کا تودہ گرنے سے اب تک 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1851341
بھارت: منی پور میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ،42 افراد ہلاک

 شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں 30 جون کو  مٹی کا تودہ گرنے سے اب تک 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  نونی نامی علاقے میں  پٹری بچھانے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 20 افراد تاحال لا پتہ بھی ہیں۔

امدادی کاموں کے 5 ویں روز  اس واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 37 سے بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔

امدادی کام تاحال جاری ہے ،اب تک 18 افراد کو نکال لیا گیا ہے  جبکہ باقی لا پتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات بھی کم ہو چکے ہیں۔ 

ایک اعلی عہدےدار سولومان فیماٹہ کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والوں میں سے 24 کا تعلق مقامی فوج سے تھا جبکہ 13 فوجیوں اور 5 عام شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر اعلی  ناگتھومبام بیرن سنگھ نے  اس تباہی کو بد ترین آفت قرار دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں