بھارت، صوبہ آسام میں قدرتی آفات میں ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی
صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر
بھارت کی ریاست آسام میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 117 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، اس طرح اپریل سے اب تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر ہوئے ہیں۔
حکام نے یہ بھی اعلان کیا کہ کیچار کے علاقے میں دو ڈرون کی مدد سے فضا سے سیلاب کی صورت حال کا تعین کرتے ہوئے ناقابل رسائی علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ