افغانستان میں شدید زلزلہ،250 سے زائد افراد ہلاک
فغان صوبے پکتیکا میں گزشتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.1 سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں
افغانستان میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے میں 250سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.
افغانستان میں گزشتہ روزآنے والے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
خبر کے مطابق، افغان صوبے پکتیکا میں گزشتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.1 سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے 500 کلو میٹر سے زائد علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان کے صدر مقام اسلام آباد اور پشاور میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جب کہ دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی ادارہ برائے ارضیات کے مطابق، زلزلے کی شدت 6.1 تھی اورزیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلہ رات گئے محسوس کیا گیا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی ایران کے صوبہ ہر مزگان کے علاقے بندر لنگہ میں بھی 5٫2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھِی ۔
اس زلزلے سے فی الوقت کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
متعللقہ خبریں
بھارت، ریاست کیرالہ میں ایم مندر میں آگ لگنے سے 150 سے زائد افراد زخمی
کیرالہ کے قصر گود علاقے کے ایک مندر میں ایک میلے کے انعقاد کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
چین، ٹرامی طوفان کے پیش نظر مختلف جزائر پر جفاظتی تدابیر
بحری جہاز وں کے 50 ہزار سے زائد کارکنان کو خشکی پر محفوظ مقامات پر منتقل