بھارت نے اگنی 4 کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل "اگنی 4" کا کامیاب تجربہ 06 جون 2022 کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے  اے پی جے عبدالکلام جزیرے اڈیشہ سے کیا گیا

1838926
بھارت نے اگنی 4 کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

 بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل "اگنی 4" کا کامیاب تجربہ 06 جون 2022 کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے  اے پی جے عبدالکلام جزیرے اڈیشہ سے کیا گیا۔

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ میزائل  تجربہ اسٹریٹجک فوجی کمان کے قواعد و ضوابط کے تحت کئے جانے والے معمول کےتربیتی پروگرام کا حصہ تھا۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اس تجربے میں تمام اموری  اقدامات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے آخر میں بھی  بھارت نے برہموس سپرسونک کروز میزائل کے اینٹی شپ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں