مزار شریف کی امام بارگاہ میں دھماکہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہونے کا خدشہ ہے

1815921
مزار شریف کی امام بارگاہ میں دھماکہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

مزار شریف میں یہ دھماکہ شہر کی ایک امام بارگاہ میں ہوا ہے۔

مزار شریف اسپتال کے عہدے دار ڈاکٹر غوث الدین انوری کے مطابق، ابھی تک اس دھماکے میں تقریباً دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

یہ دھماکہ مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا ہے جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے



متعللقہ خبریں