مزار شریف کی امام بارگاہ میں دھماکہ ہم نے کیا ہے: داعش

شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے جس کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے

1816015
مزار شریف کی امام بارگاہ میں دھماکہ ہم نے کیا ہے: داعش

شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

مزار شریف میں یہ دھماکہ شہر کی ایک امام بارگاہ میں ہوا ہے۔

مزار شریف اسپتال کے عہدے دار ڈاکٹر غوث الدین انوری  نے کہا تھا کہ  ابھی تک اس دھماکے میں تقریباً دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

یہ دھماکہ مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا ہے جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے



متعللقہ خبریں