بھارت نے "براہموس" سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بھارتی  ادارہ برائے دفاعی تحقیق کےمطابق،اندامان اور نیکوبار نامی جزائر سے اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا

1801446
بھارت نے "براہموس" سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

 بھارت نے خشکی سے خشکی مار کرنے والے براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 بھارتی  ادارہ برائے دفاعی تحقیق کےمطابق،اندامان اور نیکوبار نامی جزائر سے اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔

اس میزائل تجربے کی کامیابی سے بھارتی اسلحے کی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ  اہم نظر آ رہا ہے۔

 میزائل کا نام بھارتی دریا برہما پتر اور  دریائے ماسکو کے نام ملا کر براہموس رکھا گیا ہے۔

 کچھ دن قبل اس میزائل کا ناکام تجربہ کیا گیاتھا جو کہ غلطی سے پاکستان میں آن گرا تھا جس پر حکومت پاکستان نے بھارت سے احتجاج بھی کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں